برازیل میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے آنکھوں کی سرجری کروانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ فیشن انفلوئنسر کو سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق ایڈیئر مینڈیز نے مارچ 2025 میں ایک معروف کاسمیٹک سرجن سے آنکھوں کی ’فاکس آئی سرجری‘ کروائی تھی جس سے آنکھیں بلی جیسی اور دلکش ہوجاتی ہیں۔  تاہم سرجری کے بعد ان کے چہرے پر شدید سوجن اور نیلے نشانات نمودار ہوئے، جن کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا ویڈیوز میں کھل کر بات کی۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ سرجری کے نتیجے میں انہیں جلد کا انفیکشن ہوگیا ہے اور وہ جلد کے ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی علاج کروا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ انفیکشن بڑھ جانے کے بعد ایڈیئر مینڈیز نے متعلقہ بیوٹی سرجن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں ڈاکٹر پر سنگین غفلت، دھوکہ دہی اور جسمانی نقصان کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

3 اکتوبر کو ایڈیئر مینڈیز کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ نوجوان انفلوئنسر کی موت کی ممکنہ وجہ سرجری کے بعد ہونے والا انفیکشن بتایا جارہا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ایڈیئر مینڈیز سرجری کے کے بعد

پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پرسونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

 تاریخ میں پہلی بار  عالمی سطح پرسونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی اقتصادی اور جغرافیائی غیریقینی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنا شروع کر دیا ہے۔  امریکی فیڈرل ریزَرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات بھی سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 2025ء میں اب تک سونے کی قیمت عالمی سطح پر 52 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ 2024ء میں سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر 27 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے اغواء ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی
  • کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی
  • کمر درد دور کرنے کیلئے 8 زندہ مینڈک کھانے والی معمر خاتون اسپتال پہنچ گئیں
  • کمر درد کے علاج کیلئے 8 زندہ مینڈک کھانے والی بزرگ خاتون اسپتال پہنچ گئیں
  • نوابشاہ: سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی قتل کرنے والا ملزم ہلاک
  • معاشرے کی خوبصورتی
  • ڈزنی لینڈ میں افسوسناک واقعہ: جھولے کی سواری کے دوران 60 سالہ خاتون کا انتقال
  • میڈیا سے خبر ملی کہ وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، سہیل آفریدی
  • تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پرسونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی۔