ایلون مسک کا 10کھرب ڈالر تنخواہ کا مطالبہ‘ ٹیسلا چھوڑنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ارب پتی ایلون مسک نے 10کھرب ڈالر تنخواہ کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر کارساز کمپنی ٹیسلا چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے مجوزہ پیکیج کو منظور نہ کیا تو وہ ٹیسلا کی سی ای او شپ چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ انتباہ کمپنی کی چیئرپرسن رابن ڈین ہولم نے شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں دیا۔ ڈین ہولم نے کہا کہ یہ پرفارمنس پر مبنی پیکیج ایلون مسک کو کم از کم ساڑھے 7سال تک ٹیسلا کی قیادت کے لیے متحرک رکھنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔مسک کی قیادت ٹیسلا کی کامیابی کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن ہے اور اگر انہیں مناسب طور پر ترغیب نہ دی گئی تو کمپنی ان کے وقت، صلاحیت اور وژن سے محروم ہوسکتی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ مسک کا کردار اس وقت زیادہ اہم ہے جب ٹیسلا مصنوعی ذہانت اور خودکار ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی قیادت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجوزہ پیکیج کے تحت مسک کو 12 حصوں پر مشتمل اسٹاک آپشنز دیے جائیں گے جو مختلف اہداف سے منسلک ہیں، جن میں مارکیٹ ویلیو اور خودکار گاڑیوں و روبوٹکس میں پیش رفت شامل ہے۔ ڈین ہولم نے شیئر ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس پیکیج کو منظور کریں اور ان 3ڈائریکٹرز کو بھی دوبارہ منتخب کریں جو طویل عرصے سے مسک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیلاویئر کی عدالت نے 2018 ء میں دیے گئے مسک کے پیکیج کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بارے میں عدالت نے کہا تھا کہ وہ غیر آزاد ڈائریکٹرز کے ذریعے غلط طریقے سے طے کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
چیئرمین ماڈل کالونی ظفراحمدخان دیگر کے ہمراہ کشمیریوںسے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-25