Jasarat News:
2025-12-14@13:32:15 GMT

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 3 عمارتیں منہدم

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے مغربی قصبے سندرگی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 3 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ گزشتہ 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ اس علاقے میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ کی ہنگامی امدادی ایجنسی آفاد نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے استنبول اور سیاحتی مرکز ازمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصا، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلکایا نے کہا کہ پچھلے زلزلے کے بعد جن 3 عمارتوں اور ایک دکان کو خالی کرایا گیا تھا، وہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں گرگئی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل 10 اگست کو بھی اسی شدت کا ایک زلزلہ سندرگی میں آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ یہ قصبہ ازمیر سے تقریباً 138 کلومیٹر (86 میل) شمال مشرق میں پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔یاد رہے کہ ترکیہ کئی بڑی فالٹ لائنز پر واقع ہے، جو اس سے پہلے بھی ملک میں تباہ کن زلزلوں کا باعث بن چکی ہیں۔ فروری 2023 ء میں جنوب مغربی ترکیہ میں آنے والے بڑے زلزلے نے 53 ہزار سے زائد افراد کی جان لی اور انطاکیہ شہر کو تباہ کر دیا تھا جب کہ جولائی کے آغاز میں اسی خطے میں 5.

8 شدت کے زلزلے نے ایک شخص کی جان لے لی تھی اور 69 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس، شدت 4.2 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے ہلکے لیکن محسوس ہونے والے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکٹر اسکیل رہی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر نوٹ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 27 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،علاقے میں کئی سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 5.0 شدت کا زلزلہ
  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس، شدت 4.2 ریکارڈ
  • بلوچستان؛ ضلع بارکھان میں زلزلہ آگیا
  • کیلیفورنیا میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3 عمارتیں تباہ‘ 6 افراد زخمی
  • تبت میں 5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں
  • امریکا‘ نیواڈا میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ عمارتیں لرزگئیں
  • جاپان میں 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری
  • تبت میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس، شہری خوفزدہ
  • تبت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ