City 42:
2025-10-09@08:18:47 GMT

کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں کینسل ، 2تاخیر کا شکار  

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط  جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

 کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے تاخیرکےبعدشام ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوگی ۔

  

  

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے

پڑھیں:

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی ایئر چیف کے مضحکہ خیز بیانات

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں  بدترین شکست کے بعد  بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے۔

بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ؛ بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں  کچھ نہیں بولا  اور نہ میں بولنا چاہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا۔

بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہم بھی تو چیزیں کُرید کُرید کر نکال رہے ہیں کہ ہم کیا کر پائے۔

بھارتی ایئر چیف کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی پر خاموشی ایک طرح کا اعتراف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھی بھارت کے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

جنگی جنون میں مبتلا  بھارتی فوجی قیادت کی پیشہ ورانہ قابلیت پہلے ہی دنیا کے سامنے آچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض ایئر کی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو لندن کے لیے روانہ ہوگی
  • 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے 11طیاروں میں فنی خرابی
  •  24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے 11 طیاروں میں فنی خرابی
  • ایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ
  • کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ
  • معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی ایئر چیف کے مضحکہ خیز بیانات
  • تکنیکی وآپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
  • قومی ایئر لائن کی کراچی ٹورنٹو پرواز تاخیر کا شکار
  • پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز رواں ماہ روانہ ہوگی