data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ معیشت کے چلتے پہیے میں خلل ڈالنے والے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ معیشت کے استحکام میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں اور آئندہ بھی بلا تفریق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی اپیل پر تاجر برادری کی جانب سے کاروباری مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور تعاون قابلِ تحسین عمل ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق سندھ حکومت، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تاجر برادری معیشت کے تسلسل و فروغ کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بڑھتی بھتہ خوری سے تاجروں میں خوف کی لہر، کراچی چیمبر نے ارکان کو   خبردار کردیا

کراچی:

شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا رہی ہیں، جو کہ نہ صرف تاجروں بلکہ شہر کے مجموعی امن و امان کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔

خط کے مطابق بھتے کی ان پرچیوں میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس نے کاروباری طبقے میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ اس خط میں تمام تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر نصب کریں، جن کے ساتھ مناسب بیک اپ اسٹوریج کی سہولت بھی موجود ہو۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سی سی ٹی وی فوٹیج چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شیئر کی جائے تاکہ اسے متعلقہ حکام تک ٹھوس شواہد کے ساتھ پہنچایا جا سکے۔  اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد میں ڈینگی و ملیریا کا پھیلائو، تاجر برادری کا وزیراعلیٰ کو خط
  • بھتا خور وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ کی سفارش
  • تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے: آئی جی سندھ
  • اوقات کی تبدیلی کے باعث موسمیاتی تبدیلی اجلاس میں شریک نہ ہو سکے، شرجیل میمن کی وضاحت
  • جونیئرٹیچر کا بطور ہیڈماسٹر تقرر‘توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
  • پی آئی ایم ای سی 2025، پاکستان کی نیلی معیشت کے فروغ کا اہم موقع، مراد علی شاہ
  • کراچی، رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 96 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، صدر کاٹی
  • کراچی میں بڑھتی بھتا خوری سے تاجربرادری میں خوف کی لہر
  • بڑھتی بھتہ خوری سے تاجروں میں خوف کی لہر، کراچی چیمبر نے ارکان کو   خبردار کردیا