معیشت بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں، کرپشن بدترین سطح پر ہے، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ترقی نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع نہیں پیدا ہونگے، جب انتشار ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی، 17 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی تک میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے، بدقسمتی ہے کہ مہنگائی بیروزگاری کے ساتھ کرپشن بدترین سطح پر ہے، سینیٹ قومی صوبائی اسمبلی میں اکثریت پیسے دیکر آئی ہے، ملک کی ترقی سیاسی انتشار کے خاتمہ اور قانونی کی حکمرانی سے مشروط ہے، صوبہ سندھ میں 17 سال سے ایک جماعت برسراقتدار ہے لیکن کراچی کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے، جب تک کراچی ترقی نہیں کرے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرپورماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا ہے، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت تنزلی کا شکار ہے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل نہیں ہیں، حکومت کے پاس کوئی واضح پلان نہیں ہے کہ حالات کو کس طرح ٹھیک کیا جائے، ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی ہے، شوگر ملز مالکان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع نہیں پیدا ہونگے، جب انتشار ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی، 17 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی تک میسر نہیں، سندھ حکومت شہریوں کو پانی تک فراہم نہیں کررہی ہے، سائٹ کے علاقے کی سڑکیں خراب ہیں، سندھ کے بیشتر علاقے تباہ حال ہیں، ہم نے اپنے اقتدار میں کراچی کے لیے جتنے پیسے مانگے گئے ہم نے وہ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ھتے کی پرچی کیساتھ گولی آتی ہے، پولیس کا کام کیا صرف سیاسی عہدیداروں کو پروٹوکول دینا رہ گیا ہے، پاکستان کے عوام پر پولیس کا خرچہ کم ہے، سیاسی عہدیداروں پر پولیس کا خرچہ زیادہ ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سال بھی امید نہیں کہ معیشت بہتر ہوسکے گی، معیشت بہتر نہ ہوئی تو عوام کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، کسان کو 2000 روپے میں گندم بیچنا پڑرہی ہے، جس سے کسانوں کی محنت تباہ ہوگئی ہے، سرمایہ کاری اور ترقی نہ ہو تو نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا، مقامی سرمایہ کار اپنے ملک میں سرمایہ نہیں لگا رہے، یہ باتیں کب سمجھ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ مہنگائی بیروزگاری کے ساتھ کرپشن بدترین سطح پر ہے، کرپشن روز بڑھتی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سینیٹ قومی صوبائی اسمبلی میں اکثریت پیسے دیکر آئے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات پر کہا کہ یہ دو صوبوں کا معاملہ یا نورا کشتی نہیں، جھگڑا اقتدار کا ہے لیکن اسے مختلف رنگ دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل، ٹیکسوں پر ٹیکس عائد کیے جانے سے کثیرالقومی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی وفاقی صوبائی حکومتیں بدترین تھیں، بڑی سیاسی جماعتیں سربراہان چیف جسٹس بیٹھ جائیں اور فیصلہ کریں، معدنیات صوبوں کی ملکیت ہیں، قانون آئین سے متصادم ہے تو وہ قابل قبول نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ترقی نہیں کراچی کے ہے لیکن ملک میں نہیں ہے پانی تک سال سے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ