انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
جکارتہ (آئی پی ایس )غزہ میں اسرائیلی مظالم کے پیش نظر انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس ماہ جکارتہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تھی۔
انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا جولیاتی نے صحافیوں کو بتایا: یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ شرکت نہیں کریں گے۔اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن نے فوری طور پر ای میل کے ذریعے بھیجے گئے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔قانونی امور کے سینیئر وزیر یسرل اہزا مہندرا نے کہا کہ انڈونیشیا نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ علما کونسل جیسے گروپوں اور دارالحکومت جکارتہ کی حکومت کے اعتراضات کے بعد کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیض حمید پر الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج فیض حمید پر الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج اسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ، کئی علاقوں سے فوج کا انخلا ء جاری تمام سیاستدان قابل احترام ،کوئی ریاست سے اوپر نہیں ،ترجمان پاک فوج کرپشن رپورٹ کے اجرا میں تاخیر آئی ایم ایف سے معاہدے میں رکاوٹ دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے: ترجمان پاک فوج ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا ،خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عالمی دباؤ اور مسلسل مطالبات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جن واقعات میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے بھی غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل پاتا ہے۔
ادھر امریکا کی حمایت یافتہ متنازع امدادی تنظیم "غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن" نے بھی غزہ میں اپنا آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا۔ تنظیم کے مراکز پر امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے تھے۔