data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق، معاہدے کے تحت حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں طے شدہ لائن کے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے، جبکہ غزہ کے شہریوں نے بھی اپنے علاقوں کی جانب واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کر دیے، دو سالہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں فوجی کیمپ رئیم کے باہر اور تل ابیب کے “یرغمالی چوک” میں سیکڑوں شہری اسرائیلی جھنڈے لہراتے اور یرغمالیوں کی تصاویر اٹھائے موجود رہے۔

دو سال سے جاری جنگ کے دوران ایران، یمن اور لبنان جیسے ممالک بھی بالواسطہ طور پر اس تنازع میں شامل ہو گئے تھے، جس نے مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی توازن کو بڑی حد تک بدل دیا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل روانگی سے قبل کہا کہ “جنگ ختم ہو چکی ہے” اور اب خطے میں حالات معمول پر آنے کی امید ہے۔ ٹرمپ آج اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کریں گے، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل سے رہا قیدی رام اللہ پہنچ گئے، عوام کا والہانہ استقبال، 20 یرغمالی اسرائیل کے حوالے
  • جنگ بندی معاہدہ :حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا
  • کراچی: ڈبو گیم کے دوران جھگڑا، فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد زخمی
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے
  • حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کر دیے، دو سالہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع
  • غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے پہلے مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، ریڈ کراس کے سپرد
  • فریڈم فلوٹیلاکے 45ارکان اسرائیلی قید سے رہاہوکراردن پہنچ گئے
  • غزہ جنگ بندی معاہدے میں ترکیہ، قطر اور مصر کا کلیدی کردار ، امریکی ایلچی کا اعتراف
  • سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
  • غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں