سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے ایک ماہ تک ممنوع ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
یہ اقدام آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا‘ ہمایوں اختر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-3
لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کسان کیلئے آواز اٹھانا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا ،سیلا ب کے دنوں میں وعدہ کیا تھاکہ کسانوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، ہمیں خوشی ہے کہ موثر آواز بلند کرنے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے کسانوں تک براہ راست امداد پہنچانے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔