Express News:
2025-11-27@06:46:10 GMT

امن معاہدے کے باوجود غزہ میں جھڑپیں، اسرائیلی فوجی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

غزہ میں امن معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے مطابق 26 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس مائیکل مورڈیچے نچمانی شمالی غزہ میں ایک سنائپر کی گولی سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا فوجی کمبیٹ انجینئرنگ کارپس کی 614 بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی مغربی پٹی میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

آئی ڈی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 914 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر دستخط ہو چکے ہیں جبکہ باقاعدہ امن معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر آمد پر دستخط کے ساتھ مکمل ہوگا۔

معاہدے کے تحت حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل تمام قید خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، غزہ سے اسرائیلی فورسز کی واپسی اور رفح کراسنگ کا دوبارہ کھلنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

تھائی لینڈ میں مون سون بارشوں نے 300 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 19 افراد ہلاک

 جنوبی تھائی لینڈ میں مون سون کے تیز سلسلے کے باعث شدید بارشیں ہوئیں، تھائی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں سئ ملک کے کچھ حصّوں میں 300 سال میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  حکام کے مطابق 19 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

شہریری آبی بیورو کی اسمارٹ واٹر آپریشن سینٹر کے مطابق 19 نومبر سے جاری 3 دنوں کے دوران جنوبی صوبوں میں مجموعی طور پر 630 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

خاص طور پر ہٹ یائی میں 21 نومبر کو ایک دن میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس ضلع کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بہت بلند ہو گئی اور ندی نالے تیزی سے اوور فلو کر گئے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ تھائی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ سیلاب اور حادثات جیسے کرنٹ لگنے کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

300 سالہ ریکارڈ بارش تھائی لینڈ مون سون

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی ’’مشق البطار-II‘‘ اختتام پذیر
  • پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البتار ٹو مکمل
  • جولان میں اسرائیلی فوج کی اچانک مشقیں شروع
  • تھائی لینڈ میں مون سون بارشوں نے 300 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 19 افراد ہلاک
  • حماس سے ناکامی پر اسرائیلی فوج میں اختلافات؛ وزیر دفاع اور آرمی چیف آمنے سامنے
  • عالمی کوششوں کے باوجود اسرائیلی  جارحیت جاری ہے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف
  • حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی، اسرائیلی فوج کے چیف اور وزیر دفاع آپس میں جھگڑ پڑے
  • حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی؛ اسرائیلی فوج کے چیف اور وزیر دفاع آپس میں جھگڑ پڑے
  •  اکتوبر 2023: حماس نے سوشل میڈیا معلومات سے اسرائیلی ٹینک اور فوجی اڈے نشانہ بنائے
  • اسرائیلی فوج نے 2023 میں حماس حملے روکنے میں ناکامی پر تین اعلیٰ افسران کو برطرف کر دیا