فیض حمید پر الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فیض حمید پر الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق صحافی کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مربوط اور اچھا ہے لیکن فوج میں خود احتسابی کا عمل محض الزامات پر کام نہیں کرتا، الزمات ثابت ہو جائیں پھر سزا دی جاتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کا ٹرائل ہو رہا ہے وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں اور یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے جس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے، سب کو اندازہ ہونا چاہیے اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں تاخیر کی پروا نہیں
، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور افواج پاکستان میں دفاع کے لیے تمام حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ آپ ہمیں سیاست میں نہ لائیں، ہمارے لیے سیاستدان قابل احترام ہیں لیکن آپ کی سیاست ریاست سے اوپر نہیں ہے، اپنی فوج کو گھٹیا بیان بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے دور رکھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ، کئی علاقوں سے فوج کا انخلا ء جاری اسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ، کئی علاقوں سے فوج کا انخلا ء جاری تمام سیاستدان قابل احترام ،کوئی ریاست سے اوپر نہیں ،ترجمان پاک فوج کرپشن رپورٹ کے اجرا میں تاخیر آئی ایم ایف سے معاہدے میں رکاوٹ سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے: ترجمان پاک فوج ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا ،خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انصاف کے تمام تقاضے پورے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس فیض حمید
پڑھیں:
آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتواتے تھے، مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ مقبولیت کے دعوے کہاں گئے؟ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتواتے تھے، فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔
لاہور میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا، زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، پی ٹی آئی کا الیکشن بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے، کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہار گئے تو بائیکاٹ تھا۔
مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا بات ہے پنجاب میں بائیکاٹ تھا لیکن خیبر پختونخوا میں نہیں تھا، بیانیے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، پرفارمنس بھی ہونی چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ 14سال میں پورا خیبر پختونخوا پتھر کے زمانے میں چلا گیا ہے، پشاور میں ترقی کا نام نہیں، باقی صوبے میں کیا ہوگا؟ مسلم لیگ (ن) نے ان کے گھر میں گھس کر مارا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کس خدمت سے محروم ہیں انہیں معلوم ہوگیا ہے، کب تک قیدی نمبر 804 کی باتوں سے لوگوں کے پیٹ بھریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے وقت پوری ریاستی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ کیا۔