ڈراما سیریل ’سانول یار پیا‘ میں لبنیٰ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ڈراما سیریل سانول یار پیا میں لبنیٰ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یسرہ عرفان اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
یسرہ عرفان پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے معروف فنکاروں درِفشاں سلیم، احمد علی اکبر اور فیروز خان کے ساتھ اس کامیاب سیریل میں اہم کردار نبھایا۔
View this post on Instagram
A post shared by Yusra Irfan (@yusrairfan16)
یسرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور وہ آج بھی تھیٹر کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ سرمد کھوسٹ، سیمی راحیل، ثانیہ ممتاز اور سلمان شاہد جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ مختلف اسٹیج پرفارمنسز کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Yusra Irfan (@yusrairfan16)
ٹیلی ویژن پر ان کے نمایاں کاموں میں شادی کارڈ، ہمراز، شدت اور سانول یار پیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہدایتکار کاشف نثار کے ساتھ دل والی گلی میں جیسے ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Yusra Irfan (@yusrairfan16)
یسرہ عرفان ایک تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، اور یسرہ نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ وکیل کا یونیفارم پہنے نظر آتی ہیں۔
اداکارہ نے تاحال شادی نہیں کی اور وہ اپنی اداکاری کے کیریئر پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سانول یار پیا شوبز انڈسٹری لبنیٰ یسرہ عرفان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان یسرہ عرفان یسرہ عرفان کے ساتھ
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے پانچ میں سے چار میچز میں فتح حاصل کرکے 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی تھی جس کے پوائنٹس کی تعداد 9 ہے۔
انگلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Two teams are through to the semis at #CWC25, but who will join them?
Check out the State of Play for all eight teams ➡️https://t.co/bCdxHCyN63 pic.twitter.com/5Ecm6WKidQ
بنگلادیش، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔