پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی مشہور بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی سارہ خان نے شادی کرلی۔
اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ سارہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے۔
سارہ خان کی پہلی شادی مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں ساتھی اداکار اور کنٹسٹنٹ علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی۔ جس کے 15 سال بعد 36 سالہ اداکارہ نے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے جو ان سے عمر میں 4 سال چھوٹے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Saaraa Khan (@ssarakhan)
یاد رہے کہ سارہ خان وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ سارہ خان نے 2016 کے پاکستانی ڈرامے ’بے خودی‘ اور 2017 کے ڈرامے ’لیکن‘ میں کام کیا۔ وہ 2016 کے ڈرامے ’یہ کیسی محبت ہے‘ میں بھی نظر آئیں اور ایک ٹیلی فلم ’تجھ سے ہی رابطہ‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹریفک حادثے میں زخمی دلہن کی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیرالا : بھارت میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والی دلہن نے دولہا سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا میں اسکول ٹیچر آوانی اپنی شادی کیلیے میک اپ کروانے جا رہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں تاہم دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے تقریب منسوخ نہ کرنے کے بجائے اسپتال میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں آوانی اور ان کے منگیتر شیرو نے بغیر موسیقی، سجاوٹ یا روایتی تقاریب کے سادگی سے شادی کی۔اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی تو صارفین کو شاہد کپور اور امریتا راؤ کی 2006 کی فلم (Vivah) یاد آئی۔
اس موقع پردولہے میاں شیرو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں اور آوانی کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں اور اہل خانہ ہمارے رشتے کو پہلے ہی قبول کر چکے ہیں، شادی اسی دن طے تھی اور سب خوشی سے تیاریوں میں مصروف تھے کہ حادثے نے حالات بدل دیے۔