بنگلا دیش: شیخ حسینہ واجد کے منجمد لاکرز سے 10 کلو سونا ضبط
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے منجمد بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کر لیا ہے جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز بتائی جا رہی ہے، یہ اقدام حسینہ واجد کے انسانیت کے خلاف جرائم، کرپشن اور حکومتی عہدے کے ناجائز استعمال کے الزام میں جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت نے حسینہ واجد کی ملک سے بھارت فرار ہونے کے بعد ان کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر مالی اثاثوں کی جانچ شروع کر دی تھی، اس سلسلے میں 10 ستمبر کو نیشنل بورڈ آف ریونیو کی خفیہ انٹیلی جنس شاخ نے سابق وزیراعظم کا پوبالی بینک لاکر نمبر 128 منجمد کیا جبکہ ان کے جوائنٹ اور ڈیپازٹ اکاؤنٹس پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔
بعد ازاں 17 ستمبر کو اگرانی بینک کی مرکزی شاخ میں ان کے دو مزید لاکرز ضبط کیے گئے تھے اور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا گیا تھا، اب ان لاکرز میں موجود 10 کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا ہے، جس کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔
نیشنل بورڈ آف ریونیو کے مطابق یہ سونا ان تحائف میں شامل تھا جو حسینہ واجد کو بطور وزیراعظم مختلف ممالک سے ملے تھے اور جنھیں ریاستی خزانے میں جمع نہیں کروایا گیا،سابق وزیراعظم کی بدعنوانی اور ناجائز اثاثوں کی بازیابی کی مہم تیز کر دی گئی ہے اور سونا ضبط کرنے کا یہ اقدام اسی سلسلے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ حسینہ واجد کا طویل دور حکومت 2024 میں ملک بھر میں طلبا تحریک کے بعد ختم ہوا، جس میں مظاہروں کو دبانے کے لیے حکومت نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اور سیکڑوں افراد مارے گئے تھے، عبوری حکومت اب ملک میں مالی شفافیت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے اور سابق وزیراعظم کے اثاثوں کی جانچ اس کی اہم کڑی سمجھی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حسینہ واجد
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔