Jasarat News:
2025-10-28@00:16:52 GMT

ارجنٹائن : بس اور کار کے تصادم میں 13 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-5

 

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے شمال مشرقی صوبے میسیونیس میں مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے باعث 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ صبح شدید دھند کے دوران ایک پل پر پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں شہر اوبرہ سے پورٹو اِگوازو جا نے والی بس پل سے نیچے ندی میں جا گری۔ حادثہ نیشنل روٹ 14 کے کلومیٹر 892 پر پیش آیا۔ سول ڈیل نورتیکمپنی کی بس تباہ ہوگئی،جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق حادثے کے بعد 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 الجزائر: 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-3

 

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے مختلف صوبوں میں شجرکاری مہم نے مقررہ ہدف عبور کر لیا اور صرف 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ مہم انٹرنیٹ پر ایک موثر شخصیت نے شروع کی اور اسے حکام کی حمایت حاصل تھی۔ فواد معلی اس منصوبے کے بانی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 ہزار ہیکٹر زمین پر شجرکاری کی جا چکی ہے، جس میں کامیابی کی شرح تقریباً 98 فیصد ہے۔ اس مہم میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  •  سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشق بلیو سورڈ مکمل
  •  ایران : کرپشن ثابت ہونے پر نجی بینک کو تحلیل کرنے کا حکم
  • جرمنی میں برڈ فلو کے باعث لاکھوں پولٹری جانور تلف 
  • بھارت اور چین کے درمیان 5برس بعد براہ راست پروازیں بحال
  •  الجزائر: 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ
  •  برطانوی پولیس نے غلطی سے رہا کیے گئے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا
  • پیرس: لوور میوزیم میں واردات کے الزام میں 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ بنا لیا
  • سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی