لاہور:

نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں، مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5967 ملزمان گرفتار، 5784 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5لاکھ 29 ہزار 814 پتنگیں، 21 ہزار 301 ڈور چرخیاں برآمد، 5362 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں 1654 ملزمان گرفتار، 1620 مقدمات درج، 35420 پتنگیں، 1753 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 21 سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی جبکہ غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پتنگ بازی

پڑھیں:

کوئٹہ:ایف آئی اے کی کارروائی، 36 ملین کی غیر ملکی کرنسی برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-08-12
کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جب کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پتنگ کی ڈور سے نوجوان جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم
  • لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
  • تیز رفتار ٹرین کی موٹر سائیکل سے ٹکر؛ کمسن بچی اور نوجوان جاں بحق
  • بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید سموگ، پنجاب حکومت متحرک
  • حکومت کا پتنگ بازی کیلئےقانون میں ترامیم کانیاڈرافٹ تیار
  • پشاور میں موٹرسائیکل سوار خاتون نوجوان سے موبائل چھین کر فرار
  • پشاور: برقعہ پوش موٹرسائیکل سوار خاتون نے نوجوان سے موبائل چھین لیا، ویڈیو وائرل
  • پشاور: موٹر سائیکل سوار برقعہ پوش کی رہزنی، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل
  • کوئٹہ:ایف آئی اے کی کارروائی، 36 ملین کی غیر ملکی کرنسی برآمد