کراچی؛ بفرزون میں 2 بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کراچی:
بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مزید چھان بین کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے فیصلے کے مطابق انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، ان میں عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں، جن میں یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو 12 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گرفتاری کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ مختلف مقدمات کے تحت جیل میں رہیں۔