اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، 21 پاسپورٹس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد:ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد عباس کے نام سے ہوئی جسے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 21 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اسد عباس بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھا۔ ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔