اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کیساتھ پی ایس ایل کے پلے آف کے شیڈول کی تصدیق ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد آخری چار ٹیموں نے اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ کھڑی ہے اب اس کا مقابلہ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے پاس پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں رہنے کے بعد پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے 2 امکانات ہیں، کیونکہ کوالیفائر 1 کی شکست کھانے والی ٹیم 23 مئی کو کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔
ایلیمینیٹر روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان 22 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ گرینڈ فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 79 رنز کی شاندار فتح حاصل کی۔
اس فتح نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوPSL 10 پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں مدد کی۔
یوں تو کراچی کنگز کے ساتھ 12 پوائنٹس کیساتھ برابر ہے، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ (NRR) کی وجہ سے آگے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز پی ایس ایل مئی کو
پڑھیں:
نیا بجلی کنکشن لینے والوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کا نیا یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد جعلی کنکشنز اور نادہندگان کی روک تھام ہے۔
یہ نیا اقدام آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
جعلی کنکشنز کی روک تھام اور صارف کی شناخت کی تصدیق
آئیسکو کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے نئے کنکشن کے خواہشمند صارفین کی شناخت درست اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوگی۔جعلی یا غیرقانونی میٹر کنکشن کا سلسلہ بند کیا جا سکے گا۔ کمپنی کے لیے صارف کا مکمل ریکارڈ رکھنا اور واجبات کا تعین کرنا آسان ہوگا۔نادہندگان اب بقایا جات ادا کیے بغیر نیا کنکشن حاصل نہیں کر سکیں گے
صارف دوست اور ڈیجیٹل اقدامات کی جانب پیش رفت
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارفین کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔ ہم ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنی کسٹمر سروس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
اس فیصلے سے ایک جانب صارفین کی حفاظت اور سہولت میں بہتری آئے گی، تو دوسری طرف بجلی چوری اور ریکوری کے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔