پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے 153 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جیمز ونس 35 گیندوں پر 88 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وین ڈر ڈوسن ایک اور سلمان آغا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونئیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18.
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہے۔
کراچی کنگز اگر جیت گئی تو اسے فائنل میں جانے کے 2 مواقع ملیں گے، اسلام آباد کو اوپر جانے کے لیے 50 رنز یا 33 گیندوں پہلے میچ جیتنا ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچ لگاتار جیتنے کے بعد اگلے 4 میچ ہارے ہیں، باہمی مقابلوں میں اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں 21 بار آمنے سامنے آئیں، 17 جیتے ہیں جبکہ کراچی 4 میچز میں فاتح رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز اسلام ا باد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز پی ایس ایل
پڑھیں:
پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔