چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، سی او ایم سی آئی سمیت ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران کی شرکت

اجلاس میں اسلام آباد میں متعارف کئے گئے ڈیجیٹل بورڈز اور اسٹریمرز کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں پلاسٹک بل بورڈز/ بینرز کی تشہیر کی حوصلہ شکنی کرنے پر اتفاق، پلاسٹک کے بل بورڈ/ بینرز کی جگہ ماحول دوست، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ، ڈیجیٹل تھری ڈی اشتہارات کو فروغ دینے کے علاوہ ڈیجیٹل اشتہارات کو اسلام آباد کی مزید شاہراہوں پر لگانے کا فیصلہ ،اجلاس میں ڈیجیٹل اسٹمریز مرکزی شاہراہوں اور کمرشل مراکز میں بھی لگانے کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے کی میٹرو اور الیکٹرک بس اسٹیشنز پر ڈیجیٹلا سکرینز متعارف کروانے کی ہدایت ،چیئرمین سی ڈی اے کی رہائشی و کمرشل عمارتوں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی ایم اے کو اسلام آباد شہر کی تمام شاہراہوں، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کو وال چاکنگ کے حوالے سے محفوظ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور ڈیجٹلائزڈ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ اسلام آباد شہر کو دنیا کا خوبصورت ترین دارلخلافہ بنایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت سی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت بھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز جوڈیشل کمیشن اجلاس ،جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی لاہور تا پنڈی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کی ڈیجیٹل اسٹمریز متعارف کروانے اسلام آباد اجلاس میں کا فیصلہ

پڑھیں:

عافیہ صدیقی کیس تحریک بن چکی، پٹیشن ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کی عدالت نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتہ میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے علاوہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ حکومت کیوں اس درخواست کو نمٹانا چاہتی ہے‘ اس میں حکومت کا کیا فائدہ ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہم اس کیس میں جس حد جو کچھ کر سکتے تھے کر چکے ہیں۔ جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ یہ لمبی جہدوجہد والا کام ہے، عافیہ صدیقی کیس اب ایک تحریک بن چکی ہے،اس پٹیشن کو ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا نہ حل ہوگا۔اس کیس میں جو جو اقدامات حکومت کے تھے وہ اس عدالت نے کیے، عدالتی حکم کی وجہ سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکہ کا ویزا ملا‘عدالتی حکم کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کی پٹیشن میں وزیراعظم نے خط لکھا‘عدالت کی مداخلت کے بعد ہی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی انکی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات ممکن ہو سکی‘عدالت کے حکم پر پاکستانی وفد امریکہ گیا اور عافیہ صدیقی سے ملاقات بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والی 1لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک
  • پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع کرنے کی استدعا مسترد
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار
  • اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ
  • امریکہ میں سفیر پاکستان کی زیر صدارت پاک امریکن ٹیک کونسل کا اہم اجلاس
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال
  • وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس
  • قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے صوبے بھر میں پھل دار اور دیسی درخت لگانے کا فیصلہ: بیرسٹر سیف
  • عافیہ صدیقی کیس تحریک بن چکی، پٹیشن ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا: اسلام آباد ہائیکورٹ