پاکستان کی نجی ایئر لائن کمپنی ‘ایئرسیال’ دبئی کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستانی نجی ایئرلائن ‘ایئرسیال’ اپنے پہلے بین الاقوامی آپریشنز دبئی کے لیے شروع کرنے جارہی ہے۔
ایئرسیال لاہور اور اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ہفتہ وار 9 پروازوں کا ارادہ رکھتی ہے جن میں لاہور سے 2 اور اسلام آباد سے 7 پروازیں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور ٹکٹ بکنگ جلد کھول دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ایئر سیال کو چین و برطانیہ سمیت 7ممالک میں فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی
اس قدم سے مسافروں کو بین الاقوامی سفر کے لیے ایک آسان اور سستا متبادل دستیاب ہوگا۔
پاکستان کی تیسری نجی ایئرلائن ایئرسیال اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں کے درمیان اندرونی پروازیں چلاتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے ایئر سیال کو 7 ممالک کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
یہ اجازت وزارت ایوی ایشن کی سفارش پر دی گئی تھی، ان ممالک میں چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کی جگ ہنسائی، بھارتی لڑاکا طیارہ آئل لیک کا شکار
دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مزاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔
بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔
بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔
View this post on Instagramجنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔