اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی ایک ایک کرکے باری آئے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا

پڑھیں:

ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب

سدرہ امین کی سنچری پاکستان ٹیم کے کام نہ آسکی، پہلے ویمنز ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔

سدرہ امین اور منیبہ علی نے دوسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 143 رنز کا تھا جو سدرہ امین اور بسمہ معروف نے بنایا تھا۔

منیبہ علی نے 76 رنز اسکور کیے جن میں 11 چوکے شامل تھے۔

سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 121 رنز بنائے، یہ ان کی پانچویں ون ڈے سنچری تھی۔

عالیہ ریاض نے 33 رنز بنائے اور سدرہ کے ساتھ 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان فاطمہ ثنا صرف تین رنز بنا سکیں جبکہ نتالیہ پرویز پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گریں تاہم تیزمین برٹس اور ماریزان کیپ نے 216 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو آسانی سے کامیابی دلادی۔

یہ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی تھی۔

برٹس نے نو چوکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری تھی۔

ماریزان کیپ نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، یہ ان کی چوتھی سنچری تھی۔

سیریز کے اگلے دو ون ڈے میچز 19 اور 22 ستمبر کو لاہور ہی میں کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند
  • جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی