پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو محبت اور رشتوں سے متعلق اہم مشورے سے نوازا ہے۔انمول بلوچ صرف اپنے کرداروں ہی سے نہیں بلکہ اپنے نڈر خیالات اور صاف گوئی سے بھی مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔ فیشن اور میک اپ میں نت نئے تجربات کرنے والی انمول کو مداح ایک مکمل فیشن آئیکون کے طور پر دیکھتے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے رشتوں کے حوالے سے کچھ دلنشین مشورے بھی دے ڈالے ہیں۔حال ہی میں انمول بلوچ نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے بارے میں بات کی۔ ان دنوں ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم تھیں، جن پر اداکارہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’’جب بھی ایسا کچھ ہونے والا ہوگا، میں خود اپنے مداحوں کو بتاؤں گی۔‘‘اس گفتگو کے دوران انمول نے مداحوں کو رشتوں سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’کسی بھی رشتے میں آنے سے پہلے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو سمجھیں اور اپنے اندر کی الجھنیں سلجھائیں۔‘ انمول کے مطابق، ایک کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں دونوں افراد ذہنی طور پر متوازن ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ ’’پہلے خود کو وقت دو، اپنے زخموں کو بھرنے دو، تب ہی آپ کسی اور کی شخصیت کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور قبول کرنے کے قابل ہوسکتے ہو۔‘‘اداکارہ نے مزید کہا کہ سادگی اور حقیقت پسندی ہی ایک شخص کو خاص بناتی ہے۔ ’’جیسی میں ہوں، ویسی ہی نظر آتی ہوں، اور لوگ اسی بات پر میری تعریف کرتے ہیں۔ خود کو کوئی اور ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔‘‘انمول بلوچ کے یہ خیالات مداحوں میں خوب سراہا جا رہے ہیں، اور ان کا پیغام واضح ہے: رشتہ تبھی خوبصورت ہوتا ہے جب انسان خود مکمل ہو، اندر سے بھی، باہر سے بھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انمول بلوچ مداحوں کو خود کو

پڑھیں:

جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن

مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بد ل دو نظام کے زیرِ عنوان جماعتِ اسلامی کے اجتماعِ عام میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 10 سال بعد جماعتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعتِ اسلامی کا یہ مرکزی اجتماع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ہم انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ ملک کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟
  • سلمان خان کی نئی تصویریں وائرل، ممکنہ نئی فلم پر مداحوں کے تبصرے
  • شاہ رخ خان اپنے بچوں کو فلمی کیریئر پر مشورہ کیوں نہیں دیتے؛ اداکار نے بتادیا
  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا