حنا طارق اور عائزہ خان کی مماثلت سے مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کو مداحوں نے صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار عائزہ خان اپنی خوبصورتی، اسٹائل اور لاجواب اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، ان دنوں وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ ہمراز میں جلوہ گر ہیں۔
دوسری طرف نئے چہروں میں ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے اپنے ایک مشہور ڈرامے کے ذریعے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ان کی اداکاری، معصوم صورت اور علی انصاری کے ساتھ جاندار کیمسٹری نے ناظرین کو کافی متاثر کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں حنا طارق خبروں کی زینت کسی اور وجہ سے بھی بنی ہوئی ہیں اور وہ یہ کہ اداکارہ کافی حد تک عائزہ خان سے مماثلت رکھتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں سمجھا یہ عائزہ خان ہیں، بعد میں پتا چلا نئی اداکارہ ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے دونوں بہنیں ہوں، چہرے کے تاثرات اور اسٹائل بالکل ملتے ہیں، حنا طارق میں عائزہ خان کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔
اگرچہ کچھ لوگوں نے اختلاف کیا اور کہا کہ دونوں کی خوبصورتی اپنی اپنی جگہ ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، دنیا کی حقیقت اور عبرت کا پیغام دیا
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شہرت، خوبصورتی اور زندگی کی ناپائیداری پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو عبرت حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مفتی طارق مسعود نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں نام، شہرت اور حسن کمایا، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کے مطابق چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لیے ان کی لاش کو جلا دیا گیا ہوگا، جو دنیا کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور انسان کی بے بسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ اس واقعے سے سبق لینے کے بجائے اُس کی پرانی ویڈیوز، گانے اور ڈانس سینز دیکھنے میں مصروف ہو گئے، جو کہ بقول ان کے ایک لاحاصل عمل ہے۔ مفتی صاحب نے مزید کہا کہ فنکار دنیا میں صرف اپنے چہرے اور خوبصورتی کو سنوارنے پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن موت کے بعد وہی چہرہ راکھ بن جاتا ہے۔ "تب لوگ سیلفی کیوں نہیں لیتے؟ تب ان کے ساتھ دفن کیوں نہیں ہونا چاہتے؟" — ان کے ان جملوں نے بہت سے سامعین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ آخر میں مفتی طارق مسعود نے اسلامی اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ غیر مسلم کے لیے دعائے مغفرت کرنا اسلام کے مطابق درست نہیں، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی دینی حدود میں رہ کر ردعمل دیں اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کی فکر کریں۔ یہ بیان آن لائن مختلف حلقوں میں زیر بحث ہے، جہاں کچھ افراد اسے ایک اہم یاددہانی قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اس میں مذہبی حدود و اخلاقی حساسیت کے پہلو پر بھی اظہار خیال کر رہے ہیں۔