سعودی ایئرلائن فلائناس نے تقریباً ایک دہائی بعد ایرانی حجاج کے لیے سروسز کا آغاز کردیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی ایئرلائن نے تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز کردیا ہے اور جلد مشہد سے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی حجاز آمد کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مذکورہ پروازیں کمرشل نہیں ہیں بلکہ صرف عازمین حج کے لیے مخصوص ہیں۔

سعودی عرب اور ایران کے  مابین سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوئے تھے جب ایک شیعی عالم دین نمر النمر کی پھانسی پر مشہد اور تہران میں سعودی سفارتخانوں پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اس سال ایرانی حجاج کو حج کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اگلے سال ایرانی چارٹرڈ پروازیں استعمال کرنے کی شرط پر ایرانی حجاج کو حج کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عازمین حج کے لیے دہلی سے مکہ ٹرین، فزیبیلیٹی پر کام شروع

2023 میں چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری آئی اور اب 9 سال بعد سعودی ایئرلائن نے ایران کے لیے دوبارہ سے حج پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران حجاج سعودی عرب عازمین حج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران سعودی ایئرلائن ایرانی حجاج کا آغاز کے لیے

پڑھیں:

سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کردیا

ریاض: سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جسے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیشرفت کہا جارہا ہے۔
سعودی عرب کی فلائی ناس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ رات حاجیوں کو لینے تہران ائیرپورٹ پہنچا۔
سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سعودی ائیرلائن کی پروازیں 2025 کے حج آپریشن کے لیے بحال کی گئی ہیں، سعودی ائیرلائن کے حج آپریشن میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حج پروازیں شامل ہیں۔
سعودی ائیرلائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات چین کی ثالثی میں مارچ 2023 میں بحال ہوئے تھے، 2016 میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے لکھے خط کا جواب جلد آنے کا امکان
  • سعودی ایئرلائن نے 10 سال بعد ایران سے پروازیں بحال کر دیں
  • سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کردیا
  • ٹرمپ امن کی بات بھی کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں: ایرانی صدر
  • شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران برادرانہ سفارتی کوششوں کا اعتراف
  • ایرانی صدر کا فون، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے دورے کی دعوت قبول کرلی
  • ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر
  • لاہور، گورنر ہاؤس میں ایران کے قومی شاعر کے مجسمے کی نقاب کشائی
  • سعودی عرب؛ حاجیوں کیلیے آن لائن رہنمائے صحت پورٹل کا ’اردو زبان‘ میں بھی اجرا