سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ریاض: سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جسے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیشرفت کہا جارہا ہے۔
سعودی عرب کی فلائی ناس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ رات حاجیوں کو لینے تہران ائیرپورٹ پہنچا۔
سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سعودی ائیرلائن کی پروازیں 2025 کے حج آپریشن کے لیے بحال کی گئی ہیں، سعودی ائیرلائن کے حج آپریشن میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حج پروازیں شامل ہیں۔
سعودی ائیرلائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات چین کی ثالثی میں مارچ 2023 میں بحال ہوئے تھے، 2016 میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سعودی ائیرلائن
پڑھیں:
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نےکہا سعودی ولی عہد سےملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوئی،امت مسلمہ کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں،دعا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
Post Views: 2