اجازت نامے بغیر حج پر جانے والا گناہ گار ہوگا، مفتی اعظم مصر
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نےکہا ہےکہ سعودی حکومت کے سرکاری اجازت نامےکے بغیر حج ادا کرنا نا صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعاً بھی ناجائز ہے۔
ایک انٹرویو میں مصری مفتی اعظم نے کہاکہجب اجازت نامے کا حصول عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہو تو اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آتی ہے، جو شخص اجازت نامےکے بغیر حج پر جاتا ہے وہ گناہ گار ہوتا ہے۔
ڈاکٹر نظیر کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ حج کی استطاعت کی بنیادی شرط بن چکا ہے اور جب کسی کو اجازت نامہ نہ ملے تو اس پر حج فرض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج کرنے والے افراد ناصرف قانون شکنی کرتے ہیں بلکہ اپنے ملک کی ساکھ بھی متاثر کرتے ہیں۔
مفتی اعظم مصر کا کہنا تھا کہ ایسی روش اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اس طرح میزبان ملک سعودی عرب کو بھی نقصان پہنچےگا کیونکہ بغیر اجازت آنے والے افراد کی وجہ سے حج انتظامات پر بھی اثر پڑتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفتی اعظم
پڑھیں:
صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔
خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔