کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا-
کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے ساتھ ہٹادیا گیا، جس پر کل بقایا PKR 67 ملین تھے۔ رہائشی علاقے کو غیر قانونی طور پر بجلی سپلائی کرنے کے لیے اس پی ایم ٹی کے ذریعے ہائی ٹینشن لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ یاد رہے متعدد یاد دہانیوں کے باوجود بھی کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق، اس سے قبل بھی کے-الیکٹرک نے اسی مقام سے اپنا ٹرانسفارمر 6 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی بنیاد پر منقطع کیا تھا، تاہم نادہندگان نے جنہوں نے 2023 سے اب تک ادائیگیاں نہیں کیں، غیرقانونی طور پر دوبارہ نیٹ ورک سے منسلک ہوکر بجلی چوری کا سلسلہ جاری رکھا۔ متعدد بار ادائیگیوں کی یاد دہانیاں کروانے کے باوجود بل ادا نہیں کیے گئے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملیر، لانڈھی، کورنگی، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر قانونی کنکشنز نہ صرف نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں بلکہ کے-الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان اور شہریوں کے لیے جان لیوا خطرات کا سبب بنتے ہیں۔
دوسری جانب، کے-الیکٹرک نے ماربل انڈسٹری ایریا میں نئے فیڈر کے افتتاح کے ذریعے علاقے میں قابل بھروسہ اور تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس نئے فیڈر سے نہ صرف موجودہ صنعتوں بلکہ نئے آنے والے کاروباری حضرات کو بھی بجلی کی بہتر سہولت حاصل ہوگی۔ ممکنہ فالٹس میں کمی آئے گی اور بجلی کی مسلسل فراہمی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ فیڈر کے افتتاح کے موقع پر کے-الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن ہمایوں صغیر سمیت اعلیٰ انتظامیہ کے افسران موجود تھے، جنہیں مقامی افراد کی جانب سے سراہا گیا۔
ادارے کی جانب سے صارفین، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اور بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ کے-الیکٹرک نے زور دیا ہے کہ بجلی کے انفراسٹرکچر میں غیر قانونی مداخلت بڑے حادثات کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو اولین ترجیح دے۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا سندھ میں مقیم اپنے باشندوں کیلئےاہم فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک نے بجلی چوری بجلی کی
پڑھیں:
بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک بولا چودھری کے تمغے اور اعزازات چوری
بھارت کی نامور سابق تیراک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ بولا چودھری کے آبائی گھر سے ان کی زندگی بھر کی کمائی سمجھے جانے والے تمغے اور یادگاریں چوری کرلی گئیں۔ بولا چودھری کا کہنا ہے کہ یہ ان کے ہوڑہ ضلع کے ہنڈ موٹر میں واقع مکان میں تیسری بڑی چوری ہے۔
بولا چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سب کچھ لے گئے جو میں نے اپنی محنت اور لگن سے پوری زندگی میں کمایا۔ میرے 6 ساؤتھ ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور پدم شری کا بروچ بھی چرا لیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟
انہوں نے بتایا کہ چوروں نے تمام یادگار اشیا بھی چرا لیں تاہم ارجنا ایوارڈ اور تنزنگ نورگے میڈلز چھوڑ گئے، غالباً ان کی پہچان نہ ہونے کی وجہ سے۔
بولا چودھری اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ کلکتہ کے کاسبا علاقے میں مقیم ہیں جبکہ ان کے آبائی مکان کی دیکھ بھال ان کے بھائی ملن چودھری کرتے ہیں۔ واقعہ یوم آزادی کے موقع پر پیش آیا جب ملن گھر کی صفائی کے لیے پہنچے تو پچھلا دروازہ ٹوٹا اور کمرے اجڑے ہوئے پائے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟
بولا چودھری نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی دو بار چوری ہوچکی ہے اور پولیس کو شکایت درج کروائی گئی تھی مگر کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ تمغے کیوں چرا رہے ہیں؟ انہیں اس سے پیسے تو نہیں ملیں گے۔ یہ میری زندگی کا سرمایہ اور میرے کیریئر کا حاصل ہیں۔ میرا گھر ہمیشہ اس لیے نشانہ بنتا ہے کیونکہ وہ اکثر خالی رہتا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بولا چودھری پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک