شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ڈھاکا: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر اُن کے خلاف موجود وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Somoy English (@en.
31 سالہ بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ فلم ’’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘‘ میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ یہ فلم بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری بھارتی فلم ساز شیام بینیگل نے کی تھی۔
خیال رہے کہ مذکورہ مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بعد ازاں بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نصرت فاریہ کی گرفتاری اُن مظاہروں اور اس دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حصہ ہے۔
Post Views: 4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نصرت فاریہ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔