سرگودھا: مخالفین کو جعلی کیس میں پھنسانے کیلئے بیٹی سے زیادتی کا الزام لگانے والا باپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سرگودھا پولیس نے مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کےلیے بیٹی کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی کے رہائشی یاسین نے رواں سال 12 فروری کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 3 افراد نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے یاسین اور اس کی بیٹی کے بیان پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے ڈی این اے ٹیسٹ لاہور لیبارٹری کو بجھوادیا تھا جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کڑانہ کی پولیس نے جب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ یاسین نے اپنے مخالفین کو بیٹی کے اغوا اور زیادتی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اسے نہ تو کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس نے یاسین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ بےگناہوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جامشورو: ایک ماہ کے دوران ایک لڑکی اور ایک خاتون کا اغوا
---فائل فوٹوسندھ کے شہر جامشورو میں ایک ماہ کے دوران مخلتف واقعات میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کو اغواء کر لیا گیا، دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ایک ماہ قبل مسکین کالونی میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان 14 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ مغوی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ 9 روز قبل سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں اغواء کار 25 سالا خاتون کو بیوٹی پارلر سے گھر واپسی آتے ہوئے اغوا کر کے لے گئے۔
کراچی شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک...
پولیس کے مطابق 25 سالہ مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پارلر مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغویوں کی تلاش جاری ہے۔