کراچی، ملیر کے رہائشی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ملیر سلمان ٹیرس کے قریب کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ وقار ولد عبدالعزیز کے نام سے کی گئی ، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔
ورثا نے ایم ایل او کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وقار نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل یکم اکتوبر کو بھی کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس وقت شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔