لانڈھی میں گھرسے 40 شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی 36 بی میں گھرسے 40 شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،پولیس نے واقعے کوخودکشی قراردیگرتفتیش شروع کردی۔۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 36 بی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی،متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ مرزا فیضان بیگ ولد مرزا فرحان بیگ کینام سے کی گئی ایس ایچ او رضوان پٹیل نے بتایاکہ خود کشی کا ہے لیکن فوری خود کسی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس افسر کو اسپتال روانہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شخص کی
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا دورۂ برونائی: دفاعی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کے سلطان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سلطانِ برونائی نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور عالمی امن کے لیے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے عسکری، تربیتی اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے قیام کے دوران برونائی کے وزیرِ دفاع اور رائل برونائی آرمڈ فورسز کے کمانڈر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ موارا نیول بیس پر دارالامان کے دورے کے موقع پر انہیں نیول فورسز کی صلاحیتوں اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں انہوں نے ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں ’’پاکستان کا علاقائی امن و استحکام میں کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں، کامیابیوں اور عالمی امن میں کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کورس میں شریک 19 مختلف ممالک کے افسران سے بھی ان کی بات چیت ہوئی۔
دورے کے دوران برونائی کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور عالمی امن کے لیے کردار کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹر آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
یہ دورہ پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعلقات میں نئے امکانات کے دروازے کھولنے کا باعث سمجھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد، تعاون اور خطے کے امن میں اشتراک کو مزید تقویت ملے گی۔