فیصل آباد پولیس کی کاکردگی رپورٹ؛ سال 2025 کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فیصل آباد پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں جرائم کی روک تھام، فوری ردعمل اور مؤثر قانونی کارروائی کے میدان میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سال 2024 کے مقابلے میں 2025 کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو شہریوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈکیتی رابری مع قتل کے واقعات نصف ہوگئے، جب کہ صرف ڈکیتی کی وارداتوں میں 59 فیصد اور راہزنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی: کار چھیننے کے واقعات میں 62 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے میں 24 فیصد، کار چوری میں 14 فیصد اور موٹر سائیکل چوری میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ نتائج پولیس کی بہتر گشت، حکمت عملی اور عوامی تعاون کا مظہر ہیں۔
ایمرجنسی کالز کے ڈیٹا سے بھی جرائم میں کمی واضح ہے۔ گھروں میں ڈکیتی کی 15 کالز میں 34 فیصد، راہزنی کی 15 کالز میں 17 فیصد، کار چھیننے میں 62 فیصد اور سرقہ عام کی کالز میں 55 فیصد کمی واقع ہوئی۔ یہ اعداد و شمار شہریوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور پولیس کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہیں۔
منشیات کے خلاف مہم میں بھی قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ سال 2025 میں منشیات کے 1,518 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 488 کلوگرام چرس، 100 کلوگرام ہیروئن، 17 کلوگرام افیون، 15.
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ کیٹیگری A کے 630 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور گاڑی چھیننے جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد شامل تھے۔
غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کے لیے 1,345 مقدمات درج ہوئے، جن میں 1,080 پستول، 93 رائفلیں، 79 بندوقیں، 4 ریوالور اور 4,800 سے زائد کارتوس برآمد کیے گئے، جو پرتشدد جرائم میں کمی کا اہم سبب بنے۔
بچوں کی بازیابی اور عوامی فلاح کے دیگر اقدامات میں بھی مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ 451 گمشدہ بچوں میں سے 442 کو ان کے والدین سے ملا دیا گیا۔ گھریلو تشدد کے 96 کیسز میں سے 46 پر چالان جمع کروایا گیا، 27 زیرِ تفتیش ہیں اور 23 کو خارج کیا گیا۔
یہ جامع رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ فیصل آباد پولیس جرائم کے خاتمے اور عوامی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ مسلسل بہتری، فعال کارروائیاں اور عوامی تعاون کی بدولت شہر کو زیادہ محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فیصل آباد پولیس کی یہ کاوشیں شہری اعتماد کی بحالی اور دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک مؤثر قدم ہیں۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اور عوامی پولیس کی میں بھی
پڑھیں:
راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
راولپنڈی میں 19 سالہ شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے بہیمانہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے سرعام کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عصمت اللہ گلی میں کھڑا ہو کر فائرنگ کر رہا ہے جبکہ اسی دوران ایک کمسن بچہ خوفزدہ ہو کر کھمبے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
پولیس حکام کے مطابق عصمت اللہ خان سے دوران تفتیش ایک کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے اور عوامی مقام پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید برآں، ملزم عصمت اللہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سدرہ عرب کو ایک جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی جرگہ قتل سدرہ عرب عصمت اللہ خان