گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
گلگت حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خساہ بھی شامل ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے نان ٹیکس ریونیو ہدف 7 ارب 89 کروڑ 20 لاکھ مقرر کیا جبکہ گندم سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے، تعلیم کے لئے 1 ارب 47 کروڑ روپے اور صحت کے شعبے 1 ارب 25 کروڑ جس میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے لیے 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے شعبے کے لئے 35 کروڑ روپے مختص، سیاحت کے شعبے کے لئے 9 کروڑ روپے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے مختص کرنے کی تجویز کروڑ روپے مالی سال ارب روپے کے شعبے گئی ہے کے لئے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔