2025-07-24@01:18:06 GMT
تلاش کی گنتی: 159
«روپے مختص کرنے کی تجویز»:
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت،...
پشاور( نیوز ڈیسک) پشاور میں مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ دن میں 90 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مرغ منڈی میں نرخ 450 روپے تک پہنچ گئے۔ پشاور میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، مرغی کی قیمتوں کا گراف دوبارہ اوپر جانے لگا، پانچ دنوں میں زندہ مرغی کی قیمت 90 روپے اضافے سے 450 روپے اور گوشت 575 سے بڑھ کر 720 روپے کلو ہوگیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ پنجاب کے پولٹری فارم میں مرغیوں کی کمی ہے جبکہ فی دن کا چوزہ بھی مہنگا ملنا مرغی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ ڈیلرز کے مطابق...
معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے 77 لاکھ روپے کا غبن کرکے فرار ہونے والی ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ کو پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فراڈ سے متعلق پولیس کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازدان نے 23 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس سے ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ 32 سالہ ویدیکا پرکاش شیٹی نے غبن کیا ہے۔ عالیہ کی پرسنل اسسٹنٹ نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا۔ جس ے دوران ویدیکا نے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات کے جعلی بل تیار کیے اور عالیہ سے دستخط کروائے تھے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عدالتی محاذ پر پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر درخواست میں شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے ہرجانے کے لیے دائر کیے گئے دعوے میں کہا...
ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان نیو انرجی لیوی عائد ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے کچھ ہی دن بعد، ہیونڈائی نے اپنی مقبول ایس یو وی Santa Fe پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ دنوں کمپنی نے نیو انرجی لیوی کے تحت اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس سے قیمتیں 6 لاکھ 31 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی تھیں۔ اس فیصلے پر صارفین اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شدید ردِ عمل دیا تھا۔ تاہم ہیونڈائی نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک متوازن پیشکش متعارف کروا دی ہے، جو کہ صرف سانٹا فی کے خریداروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعویٰ کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیارکیا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان...
اسکرین گریب لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سوا کروڑ روپے برآمد کر لیے۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہو گئے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق دو ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی تھی۔شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہو چکے ہیں جبکہ باقی پیسوں...
نیم ہنر مند افراد کیلئے 41,280 اور ہنر مندوں کیلئے 48,910 کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں محنت کشوں کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکرٹری کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نیم ہنر مند افراد کیلئے 41,280 اور ہنر مندوں کیلئے 48,910 کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کیلئے 50,868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015ء...
کراچی: سندھ میں محنت کشوں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکرٹری کی جانب سے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے 41,280 اور ہنر مندوں کے لیے 48,910 کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نوٹی فکیشن میں اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کے لیے 50,868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015ء کے تحت کیا گیا ہے۔ مجوزہ نوٹی فکیشن پر اعتراضات یا تجاویز 14 دن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں محنت کش طبقے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کم از کم ماہانہ اجرت کو نمایاں طور پر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ فیصلے کے مطابق صوبے بھر کے مزدوروں کو اب 40 ہزار روپے یا اس سے زائد تنخواہ دیے جانے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں سندھ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری کی جانب سے ایک سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں مختلف مہارت کے حامل محنت کشوں کے لیے نئی اجرتوں کا تعین کیا گیا ہے۔مجوزہ اعداد و شمار کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے ماہانہ 41,280 روپے، ہنر مند مزدوروں کے لیے 48,910 روپے جبکہ اعلیٰ مہارت رکھنے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 3 سالوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں انتہائی تشویش ناک اضافہ، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 3 سالوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 250 فیصد اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور معروف ماہر معیشت نے ملک معیشت سے متعلق تشویش ناک انکشاف کیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پاکستان میں اس وقت بیروزگاری کی شرح 22 فیصد ہو چکی ہے جو بیروزگاری کے اعتبار سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ عمران خان کے دور حکومت میں یہ شرح صرف 6.5 فیصد تھی ۔ دوسری جانب عمران خان حکومت کے ختم ہونے کے بعد ملکی قرضوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے بنیادی بجلی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا نے باضابطہ سماعت مکمل کر لی ہے اور اب فیصلہ جلد متوقع ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ کمی کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف اوسطاً 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے، جو کہ ملک میں مہنگائی کے شکار شہریوں کے لیے قدرے ریلیف کا باعث ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کے استحکام اور...
وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کے لیے فی یونٹ نرخوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست میں ملک بھر کے تمام صارفین (لائف لائن صارفین کے سوا) کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 16 پیسے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ درخواست بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوؤں اور مہنگائی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،بجلی چوری ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہمیں برق رفتاری سے بجلی چوری میں کمی کرنی ہے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاور سمارٹ موبائل ایپ"اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ"کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈزمیں انقلابی تبدیلیاں کیں،کرپٹ مافیا کے خلا ف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے،ڈسکوز بورڈز میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئیں،ان کا کہناتھا کہ محکمہ بجلی میں ریفارمزہوئیں، ابھی طویل سفر باقی ہے،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے وزیر توانائی و ٹاسک فورس نے بے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے دلچسپ تجویز دی کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا اور سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا آپ اپنی جیب سے ساری رقم خرچ کریں گے، اس پر اقبال آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو ٹیکس میں رعایت دیں اس پر ٹیکسز نہ لگائیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں فنانس بل 26-2025 کی شق وار...
کراچی: صنعتی شعبے نے سندھ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 42 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ یہ تجویز سندھ کی معیشت، روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ حکومت کو معیشت کی اصل صورتحال اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد سے زیادہ نہیں تو کم از کم اجرت میں اتنا زیادہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کم از کم اجرت 37 سے 40 ہزار روپے کے درمیان ہے اور...
کراچی میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کا قیام نہیں ہوسکا ، من پسند ٹرانسپورٹروں کی اجارہ داری کینٹ اسٹیشن، صدر، گلبرگ، لالو کھیت الکرم دیگر مقامات پرغیرقانونی اڈے قائم ہیں کراچی بس ٹرمینل سے محروم، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کراچی میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام میں ناکام ہو گیا، بجٹ میں 90 کروڑ روپے کی اسکیم گم، شہر میں من پسند ٹرانسپورٹرز نے بس اڈے قائم کر لئے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سندھ نے رواں مالی سال کی بجٹ میں سپر ہائی وے پر انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے لئے 90 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیم متعارف کروائی اور بجٹ میں 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے لیکن دلچسپ بات یہ...
گلگت حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خساہ بھی شامل ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4...
—فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا ابھی لگایا ہے، حکومت نے...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلام آباد کلب سمیت ملک کے بڑے کلبوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس میں کلبوں کی مالی عیاشیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کے بڑے اور پرتعیش کلبز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن نظام میں ہوٹل، ریسٹورنٹس اور ٹیکسی سروس بھی شامل اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کلب سمیت کئی کلبز محض چند ہزار افراد کی عیاشی کا ذریعہ...
کلبز لوگوں کی عیاشی کیلئے ہیں‘، چیئرمین ایف بی آر، بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک کے بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ اسلام آباد کلب سمیت کئی کلب 3 ہزارلوگوں کی عیاشی کےلیے بنے ہیں، بڑےبڑےکلبوں نے اربوں روپے اپنے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایک ایک ملین ڈالر کی زمین ہے،...
سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے 12 لاکھ روپے تک آمدنی پر انکم ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت خزانہ بلال...
سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے 12 لاکھ روپے تک آمدنی پر انکم ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ...
سینیٹ خزانہ کمیٹی کا اجلاس، سولرپینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلیے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، یہ امتیازی قانون ہے ورنہ یہ تمام ایئر...
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کا حجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا ہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پینشن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ خطہ میں کشیدگی کی صورتحال اوراس ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس حوالہ سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے، اس کا مقصد توانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے، ہمیں امیدہے کہ صورتحال میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں. صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کررہے ہیں، لاہور پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کیا جارہا ہے، گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا، پنشن کی مد میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائد نواز شریف کے خواب کی تعبیر دی، کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے لئے بجٹ میں 40...
سٹی42: پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 127 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ رواں مالی سال میں یہ بجٹ 42 ارب روپے تھا۔ اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بھی 17 ارب روپے سے بڑھا کر 39 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ مزید...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ 500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1246 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے 3 ہزار 132 اسکیمیں شامل ہوں گی۔ روڈ سیکٹر کیلئے 120 ارب، صحت اور بہبود آبادی کیلئے 90 ارب اور زراعت کیلئے 80 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ دستاویز کے مطابق 4060ارب سے زائد غیرترقیاتی بجٹ ہوگا، محکمہ بلدیات کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 142 ارب مختص ہوں گے۔ اربن ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 145 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ زراعت کیلئے 80ارب،جنگلات کیلئے 5ارب، وائلڈلائف کیلئے...
وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری طلب کی گئی ہے تاکہ پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر نئے ٹیکس یعنی لیویز عائد کیے جا سکیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبیلیٹی فیسلٹی یعنی آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی وابستگیوں کی تکمیل کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے آر ایس ایف کے تحت تقریباً 1.4 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ سہولت پاکستان کو ماحولیاتی خطرات اور قدرتی آفات کے مقابل معاشی پائیداری بڑھانے میں مدد فراہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی حکومت کی ٹیکس پالیسی میں نان فائلرز کے لیے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کر دیا ہے کہ بینکوں سے نقد رقم نکالنے والے نان فائلرز کو اب 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین نوید قمر نے کی، جس میں متعدد اہم تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر حکام نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ماضی میں نان فائلرز پر کیش نکالنے کی صورت میں 0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا، تاہم اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی نان فائلر شخص روزانہ 50 ہزار روپے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ نان فائلر بینک سے کیش نکالے گا تو 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کٹے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جہاں ایف بی آرحکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے جب نان فائلر کی جانب سے بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس کٹتا تھا۔ کمیٹی کو ایف بی آر نے بتایا کہ 50 ہزار تک کیشں نکالنے پر 400 روپے ٹیکس کٹے گا۔ چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ اس حد کو 50 ہزار سے بڑھایا جائے، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کر دیا گیا، وزیر خزانہ و وزیرقانون آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 2119 ارب روپے ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ 157 ارب روپے سرپلس رکھا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 547 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایگزیکٹو الاؤنس نہ لینے والے سرکاری ملازمین...
— فائل فوٹو سندھ کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ تقریباً 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 1018 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ ہے، غیر ملکی منصوبہ جاتی امداد کے تحت 366 ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی امداد سمیت کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع نے بتایا...
سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز )سندھ کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، 3 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے طلب کرلیا، سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔ سندھ کابینہ سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ بجٹ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ سندھ میں سرکاری ملازمین...
ویب ڈیسک : سندھ کا مالی سال 2025-26ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، 3 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے طلب کرلیا، سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔ سندھ کابینہ سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ بجٹ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ نئے مالی سال میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر اربوں روپے کی اضافی مالی گرانٹس جاری کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور اس اقدام کو معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 344 ارب 64 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے، جن میں مختلف شعبوں کو گرانٹس کی مد میں بھاری رقوم جاری کی گئیں، لیکن یہ اخراجات آئینی تقاضوں کے برخلاف پارلیمانی منظوری کے بغیر کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق بجلی کے شعبے میں نجی پاور پلانٹس (آئی پی پیز) کو 115 ارب روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی گئی،...
بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے 344 ارب 64 کروڑ روپے کی گرانٹس اور اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ یہ قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری کے بغیر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اضافی اخراجات کیے جن میں آئی پی پیز کو دی جانے والی 115 ارب روپے کی گرانٹ، دفاعی اخراجات کی مد میں 59 ارب روپے،...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینل کی قیمت میں 3200روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے اور،فی واٹ30روپے والا سولر پینل 35.5وپے فی واٹ ہو گیا۔ دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے سولرپر سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کیلئے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائےیہ...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 344 ارب 64 کروڑ روپے کی گرانٹس اور اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ یہ قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری کے بغیر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اضافی اخراجات کیے جن میں آئی پی پیز کو دی جانے والی 115 ارب روپے کی گرانٹ، دفاعی اخراجات کی مد میں 59 ارب روپے، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 14 ارب روپے اور انسداد دہشت گردی کے لیے فوج کو دی گئی...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ ترقیاتی بجٹ میں 114 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع محکمۂ خزانہ کے مطابق آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 528 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، مالی سال 25-2024 کے اے ڈی پی کے لیے 414 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ ریلیف کے نام پر تنخواہ دار طبقے کے ساتھ مذاق کیا گیا: مزمل اسلممشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ریلیف کے نام پر تنخواہ دار طبقے کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ بندوبستی اضلاع کےلیے 195 ارب روپے اور لوکل گورنمنٹ کےلیے 45 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع محکمۂ خزانہ کے مطابق ضم اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام...
لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ موجودہ ٹیکس شرح میں معمولی اضافہ رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کا حجم 1200 ارب روپے ہو گا۔ اس میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل ہوں گی، جن میں سے 1412 جاری منصوبوں کے لیے 536 ارب روپے اور 1353 نئی اسکیمز کے لیے 457 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 اولڈ ترقیاتی پروگرامز کے لیے 207 ارب روپے، وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اپر مڈل کلاس بھی مہنگائی کے طوفان سے بے حال ہے ایک خاندان کی کہانی، جن کی ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ہونے کے باوجود ضروریات زندگی پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ملک میں مہنگائی نے صرف نچلے طبقات ہی کو نہیں بلکہ اپر مڈل کلاس کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ کراچی کے پوش علاقے سے تعلق رکھنے والے عامر اور ان کی اہلیہ ماروی عامر نے ایک نیوز پروگرام میں اپنی زندگی کے مالی حالات کُھل کر بیان کیے۔ماروی عامر کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بنیادی کفیل ہیں جبکہ وہ خود بھی آن لائن کام کرکے کچھ آمدنی حاصل کر لیتی ہیں، جس کے باعث دونوں کی ماہانہ کل آمدنی تقریباً 4 لاکھ...

پنجاب کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائے گا، نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )حکومت پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 13جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ موجودہ ٹیکس شرح میں معمولی اضافہ رکھا جائے گا . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کا حجم 1200 ارب روپے ہو گا اس میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل ہوں گی جن میں سے 1412جاری منصوبوں کے لیے 536ارب روپے اور 1353نئی اسکیمز کے لیے 457ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 اولڈ ترقیاتی پروگرامز...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر تقریباً 86 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے۔ وزیراعظم ہائوس کے باغیچے کیلئے 4 کروڑ 48 لاکھ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز.. !! ایک ایسے وقت میں جب ملک میں تقریباً آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور عام آدمی سے مزید قربانی مانگ کر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ رقم تقریباً 86 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 26-2025 کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر تقریباً 86 کروڑ روپے کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک میں تقریباً آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور عام آدمی سے مزید قربانی مانگ کر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ رقم تقریباً 86 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 26-2025 کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے لیے 9 کروڑ روپے کا بجٹ...
نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025ء میں کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔...
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کے استعمال پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں اور پاور سیکٹر میں فرنس آئل کے استعمال یکساں ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے جسے آئندہ سال بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کو کاربن لیوی کی مد میں آئندہ مالی سال 10 ارب روپے کی وصولیاں ہوں گی جو پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے عائد لیوی کی مد میں کی جانے والی 1468 ارب روپے کی لیوی کے علاؤہ ہیں۔ صارفین کے مطابق ملک میں بجلی سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے سامنے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اس مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت خصوصا میاں محمد نواز شریف ، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر، یہ بجٹ نہایت اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جارہا ہے، قوم میں حالیہ دنوں میں غیر...
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے؟ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم سے کم کرنے کے لیے سلیبس میں انکم ٹیکس کی شرحوں میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ریلیف نہ صرف ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بنائے گا بلکہ متوسط آمدنی والوں پر عائد ٹیکس کے بوجھ کو کم کرکے انفلیشن اور ٹیک ہوم سیلری کے درمیان توازن کو یقینی بنائے گا۔ بجٹ تجویز کے مطابق 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پانے والوں کے لیے ٹیکس...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26، دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز سادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا، گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس...
نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف، ٹیکس سلیبز میں کمی کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔ بجٹ تقریر کے مطابق تنخواہ دار افراد کے لیے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ حکومت نے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو 1 فیصد مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی...
وفاقی بجٹ : کراچی واٹر سپلائی منصوبے کیلئے 8 ارب 20 کروڑ مختص کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق کراچی بلک واٹر سپلائی منصوبے کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔اسی طرح کراچی کے صنعتی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں، تاکہ انڈسٹریل ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور تجارتی سرگرمیوں میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ حجم 17 ہزار 600 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، مجموعی وفاقی ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے...
کراچی: عید کے تیسرے روز شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی، خریداروں کی کمی کے باعث منڈی ویران نظر آتی رہی۔ بیوپاریوں نے عید کے تیسرے دن جانوروں کے نرخ 50 فیصد تک گرا دیے، خریدار کم ہوتے ہی بیوپاری سستے داموں جانور فروخت کرنے لگے تاہم قربانی کی گہما گہمی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر قائم منڈی میں سناٹا چھایا رہا۔ منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود ویرانی چھائی رہی، زیادہ تر بیوپاری اپنے جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ ایک بیوپاری نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ کا جانور لاڑکانہ سے لائے ہیں جو کہ 70...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، مجموعی وفاقی ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب رکھنے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، صوبوں کو محاصل کی منتقلی کا تخمینہ 8206 ارب روپے ہوگا۔ وفاقی بجٹ آج، تنخواہوں اور...
ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ 2025- 26 میں عوام کو کم لاگت پر گھر فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 3 اور 5 مرلہ کے گھروں کیلئے شرح سود پر سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھر فراہم کرنا ہے۔ 10 سے 12 سالہ قسطوں پر مشتمل ایک آسان ادائیگی کا پیکج متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت سالانہ 50 سے 70 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں 1 کروڑ 40 لاکھ رہائشی یونٹس کی کمی ہے جبکہ...
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 18 ہزار ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اس بجٹ میں دو ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز متعارف کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 16 ہزار 286 ارب روپے رکھا گیا ہے، جب کہ بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 5 فیصد، یعنی 6 ہزار 501 ارب روپے ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو 50 ارب روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، مہتاب حیدر محصولات کی مد میں وفاقی حکومت نے 14 ہزار 131 ارب روپے ٹیکس آمدن اور 5 ہزار 167 ارب روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(نمائندہ جسارت) نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 17600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، مجوزہ بجٹ کے مطابق حکومت نے دفاعی بجٹ میں 18 فی صد اضافہ کیا ہے، قرض ادائیگی پر 6200 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26ء کے لیے 17600 ارب روپے حجم کا بجٹ آج منگل کو پیش کیا جائے گا ۔ وزارتِ خزانہ نے بجٹ کے اہم خدوخال طے کر لیے ہیں، جن میں ٹیکس وصولی، آمدن، خسارے اور اخراجات سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔وفاقی بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر کیا...
بیوپاری کا کہنا تھا کہ میری تمام بیوپاریوں سے التجا ہے کہ اگلی مرتبہ کراچی میں منڈی نہ لگائیں، تاکہ ان کو جانور کی قدر ہو۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، تاہم خریداروں کی کمی کے باعث منڈیوں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیوپاریوں نے عید کے تیسرے دن میں جانوروں کی قیمت 50 فیصد تک گرا دیئے ہیں اور خریدار کم ہوتے ہی بیوپاری سستے داموں جانور فروخت کرنے لگے ہیں، تاہم قربانی کی گہما گہمی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر قائم منڈی میں سناٹا چھا گیا۔ منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، مگر خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کی بڑی مویشی منڈیاں سنسان پڑی ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر قائم شہر کی مرکزی منڈی میں قربانی کے بعد گہما گہمی کی جگہ ویرانی نے لے لی ہے۔ بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد تک کمی کر دی ہے، لیکن اس کے باوجود منڈی میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے ایام ختم ہوتے ہی شہری کم قیمت پر جانور خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ بھاری نقصان میں جا رہے ہیں۔ ایک بیوپاری نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ...
کراچی: عید کے تیسرے روز شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم خریداروں کی کمی کے باعث منڈیوں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ بیوپاریوں نے عید کے تیسرے دن میں جانوروں کے ریٹ 50 فیصد تک گرا دیے ہیں اور خریدار کم ہوتے ہی بیوپاری سستے داموں جانور فروخت کرنے لگے ہیں، تاہم قربانی کی گہما گہمی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر قائم منڈی میں سناٹا چھا گیا ہے۔ منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود ویرانی نظر آ رہی ہے اور زیادہ تر بیوپاری اپنے جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں جب کہ...
(ویب ڈیسک) نئے مالی سال کا ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ مالی سال دو ہزار 2025۔26 کیلئے پارلیمان میں 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب ہے۔ قرضوں کی ادائیگی پر 6 ہزار 200 ارب روپے خرچ ہوں گے، بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ پنجاب، سمیت دیگر صوبوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی...
آئی ایم ایف کی سخت شرائط اورمالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے، اس تجویز سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے لیے اضافی مراعات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے‘مثال کے طور پر رسک الاؤنس کو پنشن ایبل الاؤنس میں تبدیل کرنے کی تجویز موجود ہے۔ یکم جولائی 2025 سے افواج کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن (DCP) نظام میں شامل کرنے پر بھی غور ہو رہا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزدیدی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں،پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش کیلئے 5 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔میڈیا رپور ٹس کے مطابق منصوبے پر30جون 2025 تک18 کروڑ روپےکےاخراجات کاتخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پی ایم آفس کی تزئین وآرائش پرمزیداخراجات کیلئے فنڈز کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔اس منصوبے کو34 کروڑ 31 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت کےساتھ منظور کیا گیاتھا۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی...
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز ہے جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیرکے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تجویز ہے۔شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے5 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطا بق اس منصوبے پر 30 جون 2025 تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی مزید :
فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
---فائل فوٹو نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروائی جائے گی، سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کے بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی پر غور جاری ہے جبکہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدِنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ سولر پینلز...
مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 9 ارب روپے تک ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان مالی سال 26- 2025ء ترقیاتی بجٹ میں پی ایس ڈی پی 15 ارب روپے اور اے ڈی پی 22 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ...
کراچی: شہرکے مصروف ترین علاقے صدر میں تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ منگل کی دوپہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے نہایت دیدہ دلیری سے واردات کی۔ 3افراد بینک سے رقم نکلواکر پیدل جارہے تھے کہ ملزمان نے انہیں گھیر لیا اور چلتے روڈ پر اسلحہ کے زور پر واردات کرنے کے بعد باآسانی فرارہوگئے۔ دن دیہاڑے ہونے...
اسلام آباد میں عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں سے 135.89 ملین روپے کی ریکارڈ آمدن WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ، منظم اور سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کی گئیں۔ اس سال مویشی منڈیوں کی نیلامی سے مجموعی طور پر ریکارڈ 135.89 ملین روپے کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ یہ آمدنی ایم سی آئی کے لیے ایک بڑی مالی کامیابی ہے اور شہری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام آباد کے...
—فائل فوٹو آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے اور کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2 ارب 78 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، مواصلات ڈویژن کےلیے 20 کروڑ اور دفاع ڈویژن کےلیے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دستاویز کے...
بجٹ میں بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی بجٹ 26-2025 میں بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے، یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 800 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ کاروں پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے لیے ایک ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری کے لیے سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی(اے پی سی سی)کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق اے پی سی سی کی منظوری کے بعد اسی ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ بعد ازاں رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون جبکہ پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ پی ایس ڈی پی کے تحت سڑکوں کی تعمیر...
نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری کیلئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز، سڑکوں کی تعمیر کیلئے 170 ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 140 ارب، پاور ڈویژن کیلئے 105 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، مالی گنجائش نہ ہونے کے باعث اعلیٰ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا امکان ہے، اگلے سال 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال قومی اقتصادی سروے 9 جون کو جبکہ پارلیمنٹ میں نئے مالی سال بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپے...
اسلام آباد: معروف ٹیکس مشاورتی فرم ٹولا ایسوسی ایٹس نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں، جن میں تمام تاجروں پر 1% کم از کم انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اقدام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ٹولا ایسوسی ایٹس کے مطابق، موجودہ "تاجر دوست اسکیم" مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے تحت صرف 4 ملین روپے جمع کیے جا سکے، جبکہ تنخواہ دار طبقے نے اسی مدت میں 437 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔ اس...
سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں صوبوں کی طرف بجلی واجبات قومی مالیاتی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سی سی آئی نے مالیاتی کمیشن سے صوبوں کے بجلی بقایاجات کٹوتی کی منظوری دی، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن نے صوبوں کے ساتھ اس کا طریقہ کار بنا لیا ہے، اس مد میں صوبوں سے161 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، صوبوں نے31 مارچ تک 161 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ سندھ نے 68 ارب روپے، پنجاب نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان نے41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 10 ارب روپے ادا کرنے...
بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی" دپتی کے بھائی سمیت شرما نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کہرائی کے قریب فلیٹ ہے اور دہلی...
آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہوگی اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا جب کہ 2030 تک مکمل...
توانائی کے شعبے کے معاہدوں میں نظرثانی سے متعلق حکومتی سطح پر کیے گئے 40 کھرب روپے کی بچت کے دعوے اس وقت غلط ثابت ہوئے جب حکومتی ملکیتی اداروں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی عوامی سماعت میں اعتراف کیا کہ اصل بچت محض 20 سے 25 کھرب روپے (تقریباً نصف) ہوگی۔ اس بچت کے نتیجے میں اگلے مالی سال میں بنیادی ٹیرف میں صرف 30 سے 67 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سماعت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جسے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ سی پی پی اے جو پاور ڈویژن کے...
ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے,نئے بجٹ میں گاڑیوں، پرزہ جات اور صنعتی خام مال پر ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر موجودہ 15 سے 90 فیصد تک ڈیوٹی میں 20 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پرزہ جات پر عائد 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اسی طرح 4 سے 7 فیصد سلیب میں بھی بتدریج کمی متوقع ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بجٹ میں برآمدات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئندہ بجٹ کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔جنگ اور دی نیوز میں شائع مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق نکات میں مختلف انکم سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے، اگر آئی ایم ایف نے مجوزہ کمی پر اتفاق کیا تو آئندہ بجٹ میں انہیں 50 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم 14 مئی سے 22 مئی تک مذاکرات کریں گے۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کے نتیجے میں محصولات کے نقصانات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں 7 مختلف حالات میں صارفین کے نرخوں میں صرف 30 پیسے سے زیادہ سے زیادہ 2.25 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق عام حالات اور 280 روپے پر مستحکم شرح تبادلہ کی صورت میں مالی سال 26-2025 میں اوسط بنیادی ٹیرف 2.25 روپے فی یونٹ کم ہو کر 24.75 روپے فی یونٹ ہو جائے گا جو موجودہ شرح میں 27 روپے فی یونٹ ہے مقامی کرنسی کی قدر میں 300 روپے تک کمی کی صورت میں بیس ٹیرف میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی...
ٹیلی ویژن کو تاریخی طور پر سینیما کا ایک غریب ہمزاد سمجھا جاتا تھا، جب بڑی بجٹ والی فلموں کی شان و شوکت سے اس کا موازنہ کیا جاتا تھا۔ ہندوستان اور مغرب دونوں میں سب سے مقبول ٹی وی شو بھی اس تصور سے بچ نہ پائے۔ تاہم، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے اُبھرنے کے ساتھ، اس منظر نامے میں تبدیلی آئی، جنہوں نے بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی شو کی تخلیق کی۔آج ہم ایسے ہی دنیا کے سب سے مہنگے او ٹی ٹی شو کی بات کریں گے، جس نے عالمی سطح پر بنائی جانے والی سب سے شاندار فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دی لارڈ آف دی رنگز:...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے آئندہ دورہ سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے ایف بی آر سالانہ قابل ٹیکس آمدن کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 سے 12 لاکھ روپے کرنے پر غور کر رہا ہے۔آئی ایم ایف کا مشن 16 مئی کو پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ آئندہ بجٹ کے حوالے سے ٹیکس و نان ٹیکس آمدن کے اہداف اور اخراجات پر بات چیت کی جا سکے تاکہ مالی...
پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کے سستے ورژن کی قیمت اب 4.23 ملین روپے جبکہ ٹاپ آف لائن ویریئنٹ کی قیمت 4.6 ملین روپے سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR) کی قیمت میں 3 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL) کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے...
سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار ہے، جس کی کمائی میں مسلسل کمی ہونے لگی۔ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی، فلم نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کر کے ایک اچھا آغاز کیا، تاہم ابتدائی جوش و خروش کے باوجود فلم باکس آفس پر اپنی رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ فلم کی ریلیز کے 24 ویں دن یعنی 22 اپریل کو صرف 4 لاکھ روپے کی کمائی ہوئی، جس کے بعد سکندر کی بھارت میں مجموعی کمائی 110.2 کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے، عالمی سطح پر فلم نے 184.71...
لاہور(نیوز ڈیسک)عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت سیشن عدالت لاہور میں ہو رہی ہے، جس دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی ہرجانے کے دعوے پر سماعت کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کے وکیل میاں محمد حسین جرح کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے جرح سے پہلے حلف لیا اور کہا کہ جو کہوں گا سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، یہ درست ہے کہ...
—فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کی۔ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔شہباز شریف نے جرح سے پہلے حلف لیا اور کہا کہ جو کہوں گا سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، یہ درست ہے کہ دورانِ جرح اس وقت میرا وکیل میرے ساتھ بیٹھا ہے، یہ درست ہے کہ جہاں میں بیٹھا ہوں، وہاں مدعا علیہ کا وکیل نہیں ہے۔ عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتکِ عزت کیس، تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکملاہورہائی کورٹ نے بانیٔ پی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں، کمشنر کراچی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ 100 گرام چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان...
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمی کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک...
—فائل فوٹو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس حوالے سے میئر کراچی مرتصیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبطکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک...