چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، ایک دو سال چھوڑ کر پہلے چینی بہت برآمد ہوتی رہی اور پھر امپورٹ بھی ہوئی، برسات کے مینڈک کی طرح ایک خاص وقت آتا ہے جب چینی کا ایشو اٹھایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وزرا، چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے اور اسٹیک ہولڈرز بھی ہوتے ہیں، بتدریج چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، جب شروع میں برآمد کی درخواست آئی تو اس وقت 750 ڈالر ٹن عالمی منڈی میں قیمت تھی، جب برآمد کی اجازت دی اس وقت دو روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 140روپے فی کلو ایکس مل قیمت مقرر کرنے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عموما ایکس ملز اور پرچون قیمت میں آٹھ سے دس روپے فی کلو کا فرق ہوتا ہے، برآمد کے بعد چینی کی قیمت ملک میں کریش کر گئی تھی اور چینی کی قیمت کم ہوکر 119روپے پر آگئی تھی، ہم نے پانچ لاکھ ٹن بفر اسٹاک رکھا مگر شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت خرید کر رکھے ہم نے بینکوں سے قرضے لئے ہوئے ہیں۔
رانا تنویر نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی چینی 130روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوتی رہی ہے، اس کے بعد گنے کی کاشت کا رقبہ بڑھ گیا توقع تھی کہ اس سال سات ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار ہوگی، مگر جو موسمیات تبدیلی کے اثرات آئے تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں فصلیں متاثر ہوئی ان اثرات سے پاکستان میں بھی چینی کی پیداوار کم ہوئی اور رقبہ بڑھنے کے باوجود پیداوار کم ہوئی ہمیں جیسے معلوم ہوا تو وزیراعظم نے چینی کی باقی برآمد روک دی اور چالیس ہزار ٹن چینی برآمد نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری اس سال چینی کی پیداوار 63 لاکھ میٹرک ٹن رہی جو کہ ہماری ضرورت کیلئے کافی ہے، اس سال گنے کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپے سے ساڑھے ہزار روپے فی ٹن کسان کو ملی ہے، ہولڈرز اور ڈیلرز کی وجہ سے قیمت بڑھی ہے اب اس پر سخت کارروائی کی جارہی ہے، اس وقت 173روپے کے حساب سے چینی فروخت ہورہی ہے بعض جگہ 172روپے بھی فروخت ہورہی ہے۔
وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ بھارت میں آج صبح چینی کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی کلو ہے، بنگلہ دیش میں 187روپے، افغانستان میں 173، ایران میں اڑھائی سو روپے جبکہ پاکستان میں 173روپے کلو گرام ہے، چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے اس قیمت سے عام آدمی کے بجٹ پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔انہوں نے کہا کہ چینی پانچ سو ڈالر کے حساب سے برآمد کرکے ساڑھے چارسو ملین ڈالر کمائے ہیں، اگر ساڑھے سات سو ڈالر پر برآمد کرتے تو اس سے بھی زیادہ زرمبادلہ کماتے،ایکسپورٹ ساڑھے سات ملین ٹن کی جبکہ امپورٹ پانچ لاکھ میٹرک ٹن کی اجازت دی ہے،ابھی تین لاکھ ٹن درآمد کررہے ہیں، زیادہ سے زیادہ تین لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کریں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ چینی کا اسٹاک وافر موجود ہے چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، چینی کی قیمت ہم نے فکس کی ہوئی ہے تاہم بعض مقامات پر تھوڑا بہت فرق ہوتا ہے، تین ماہ کیلئے شوگر ملوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اس لئے رکھا گیا ہے اس میں دو روپے فی کلو گرام اضافی کرسکیں گے اور یہ ایکس مل قیمت زیادہ سے زیادہ 175 روپے تک جاسکے گی ،اس کے بعد چینی کی نئی پیداوار مارکیٹ میں سجائے گی اور قیمت معمول پر رہے گی۔وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ گھریلو صارفین بیس فیصد چینی استعمال کرتے ہیں اسی فیصد کمرشل صارفین ہیں، جن میں بیوریجز، بیکری والے،مٹھائی والے اور اس قوم کے دوسرے شعبے شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی سے متعلق مسئلہ عموما ایک خاص موسم میں ہوتا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چار صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے گزشتہ سال جب چینی ایکسپورٹ کی بات ہوئی تواس وقت سات لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوا، ہماری ضرورت 65 لاکھ میٹرک ٹن تھی جبکہ اسٹاک ساڑھے 13 لاکھ میٹرک ٹن زائد تھا، اس وقت ساڑھے چار لاکھ ایک ٹرک کا ریٹ تھا، وزیراعظم ایکسپورٹ کی اجازت نہیں دے رہے تھے، اس وقت 138 روپے فی کلو چینی تھی ہمیں کہا گیا اس میں کسی کو منافع نہیں ہے ہم نے 145 روپے چینی کی قیمت مقرر کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایکس مل اور مارکیٹ میں دس روپے کا فرق ہوتا ہے، برآمد کی اجازت کے بعد چینی کی قیمت کم ہوئی، برآمد ہونے کے باوجود قیمت کریش کرکے 119 روپے تک آگئی، پانچ لاکھ میٹرک ٹن کا بفر اسٹاک ہم نے گزشتہ سال ہی رکھ لیا تھا، رمضان میں بھی ایک سو تیس روپے فی کلو چینی میسر رہی، اندازہ تھا کہ ستر لاکھ میٹرک ٹن چینی ہوگی لیکن موسمیاتی تبدیلی نے ہماری فصلوں کو متاثر کیا، فصلوں میں گندم،مکئی اور گنے کی فصل کم ہوئی جنوری میں پتہ چلا کہ فصلوں کی متوقع پیدوار نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تیس اپریل کو سارا سیزن ختم ہوا گزشتہ سال کی نسبت دس لاکھ میٹرک ٹن چینی کم ہوئی، ہمارے پاس پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک تھا، جو کہ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے اس وقت تین ماہ کا اسٹاک ہے، ہمارے ذخائر میں بیس لاکھ میٹرک ٹن چینی دستیاب ہے۔رانا تنویر نے بتایا کہ گنے کے کسانوں کو کافی زیادہ منافع ملا ہے، حکومت نے ریٹیلرز اور شوگر ملز والوں پر سختی کی ہے، اس وقت 173 ریٹیل قیمت ہے ایکس مل کا ریٹ 165 روپے ہے، سب کو چینی ضرورت کے مطابق 165 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلفا کہتا ہوں کہ یہ نہیں کہ وہ میرا باس ہے مفتاح اسماعیل نے بھی اعتراف کیا ہے کہ جب وہ وزیر خزانہ تھے تو وزیراعظم شہباز شریف نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، ابھی کارٹلائزیشن میں میں ملوث لوگوں کے خلاف جو ہونے جارہا ہے وہ بھی آپ دیکھیں گے تپش بہت جگہوں پر محسوس ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لائوں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دسترس میں ہے رانا تنویر قیمت بھی چینی کا جاتا ہے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم آج اس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے گر گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2058 روپے کم ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے اور آج طلب و رسد کے فرق کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
  • ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار کمی