چیف جسٹس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا نوٹس لے لیا، ملاقات پشاور میں طے
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے حالیہ خط کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعے کے روز ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا، تاہم اپوزیشن لیڈر نے دارالحکومت آنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ: ملزم کو 25 سال قید، 51 اشتہاری قرار، عمر ایوب کے وارنٹ برقرار
عمر ایوب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسلام آباد میں ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی جانب سے پشاور میں ملاقات کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے قبول کر لیا۔ ملاقات کی حتمی تاریخ اور وقت طے کیا جا رہا ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمر ایوب نے اپنے خط میں 9 مئی کے مقدمات اور عدالتی نظام کے مبینہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس عمر ایوب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس عمر ایوب چیف جسٹس عمر ایوب
پڑھیں:
الیکشن کمیشن ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اثاثہ جات سے متعلق کیس 5اگست کو سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اثاثہ جات سے متعلق کیس 5اگست کو سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے اثاثوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، الیکشن کمیشن نے عمر ایوب خان کا اثاثوں سے متعلق کیس پانچ اگست کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر بات چیت وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں علی امین گنڈاپور کا بیان بطور ثبوت جمع کروادیا چیف کمرشل آفیسر پیسکو طاہر معین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم