اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی جانب سے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مقرر کی گئی مالیاتی مشیر عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم جونز لینگ لاسالے نے مفادات کے ممکنہ تصادم کے باعث اس ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نج کاری کمیشن کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والی عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم "جونز لینگ لاسالے" (جے ایل ایل)نے مفادات کے ممکنہ تصادم کے باعث اس ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

جے ایل ایل نے اپنی خط و کتابت میں کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دوران خدمات حاصل کی گئیں تمام رقوم واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ جے ایل ایل کو جنوری 2024 میں ایک مسابقتی عمل کے ذریعے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی ممکنہ نج کاری پر حکومت پاکستان کو مشورہ دینے کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور اپنی ذمہ داری کے دوران جے ایل ایل نے ہوٹل کی جانچ پڑتال مکمل کی اور بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ کی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعدد ممکنہ نج کاری ماڈلز پر مشتمل رپورٹس بھی تیار کیں۔

جے ایل ایل کے مطابق نیویارک سٹی کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کی لیز معاہدے کی منسوخی کے بعد ان کے متعدد کلائنٹس نے ہوٹل میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس کے باعث فرم ایک ممکنہ تضاد مفادات کی صورت حال سے دوچار ہو گئی۔

کمپنی نے کہا کہ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جے ایل ایل نے اس ذمہ داری سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی حقیقی یا تاثر پر مبنی مفاداتی ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔

نج کاری کمیشن نے اس اہم پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل تیز رفتاری سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کا عمل شفاف اور مسابقتی انداز میں جاری رکھا جا سکے اور پہلے سے مکمل شدہ تیاریوں کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکے۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی جاری نج کاری کا عمل جلد از جلد تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روزویلٹ ہوٹل کی جے ایل ایل نے نج کاری کیا ہے کے لیے

پڑھیں:

سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود چالیس روز کے لیے بیرون ملک رخصت پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ، ممبر ایڈمن کا چارج ممکنہ طور پر ممبر فنانس اور ممبر اسٹیٹ کا چارج ممکنہ طور پر ممبر انوائرمنٹ اسفند یار کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے پیش نظر سی ڈی اے یونین سراپا احتجاج بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر
  • اسرائیلی خاتون وزیر کی مشیر کے گھر سے منشیات بنانے کی لیبارٹری برآمد
  • ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
  • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کیخلاف ملازمین کا سڑکوں پر آنے کا عندیہ