غزہ سے لندن تک؛ بیشترین برطانوی بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس پر شہید کمانڈر کا نام
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
معروف برطانوی یہودی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے ناموں میں سے، انتہائی معنی خیز انداز میں، "یحیی" نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے معروف یہودی مجلے جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ ایک اہم اور انتہائی معنی خبر یہ ہے کہ "یحیی" نام نے سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومولود بچوں میں نام "یحیی"، سال 2024 کے دوران 33 گنا پیشرفت کرتے ہوئے سرفہرست 100 ناموں کے درمیان جا پہنچا ہے۔ شائع شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال 583 بچوں کا نام "یحیی" رکھا گیا تھا، ایک ایسا نام کہ جو آج نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا بھر میں بھی فلسطینی مزاحمت کے شہید کمانڈر یحیی السنوار کی یاد تازہ کرتا ہے۔
یحیی السنوار، غزہ کی مزاحمت میں ایک نمایاں شخصیت ہیں جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے روز شروع ہونے والے فلسطینی مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی کے معماروں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایک ایسا آپریشن کہ جس نے نہ صرف غاصب صیہونی رژیم کے طاقت کے گھمنڈ کو خاک میں ملا ڈالا بلکہ خطے بھر کی مظلوم قوموں کے دلوں میں بھی نئی امیدیں جگائیں۔ ناجائز قبضے کے خلاف برسوں کی جدوجہد اور مسلح مزاحمت کے بعد یحیی السنوار بالآخر 16 اکتوبر 2024 کے روز غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ فلسطینی تحریک آزادی کے اس عظیم شہید کا چہرہ مسخ کر دینے کی صہیونی کوششوں کے باوجود بھی مغرب کے قلب میں "یحیی" کے نام کا وسیع استقبال ایک واضح پیغام کا حامل ہے جو یہ ہے کہ مزاحمت کا راستہ دلوں اور نسلوں کو متاثر کرتا ہے، یہانتک کہ ان معاشروں کے دلوں میں بھی اتر کر ثمر بخش قرار پاتا ہے کہ جو برسوں سے یکطرفہ پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نومولود بچوں کو "یحیی" نام دینے کا یہ عمل ٹھیک جنوری 2024 میں، شہید یحیی السنوار کی شہادت سے بھی قبل شروع ہوا تھا، یعنی 7 اکتوبر 2023 کے روز طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے آغاز کے چند ماہ بعد!
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت صرف اعداد و شمار ہی نہیں بلکہ سرحدوں کے اس پار موجود رائے عامہ پر بھی مزاحمتی گفتگو کے گہرے و براہ راست اثرات کی غمازی ہے، لہذا برطانیہ میں آج "یحیی" کے نام سے پروان چڑھنے والی نسل؛ کل جبر و ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمتی پیغام کی علمبردار قرار پا سکتی ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یحیی السنوار برطانیہ میں
پڑھیں:
’’محمد‘‘ نام مقبول ترین ناموں میں سرفہرست
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں سال 2024 کے دوران بچوں کے لئے سب سے زیادہ ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا گیا۔
سال 2024 کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’محمد‘ نام انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ مقبول رہا۔ یہ دوسرا سال ہے جس میں یہ نام سرفہرست رہا ہے جبکہ سال 2016 میں یہ ٹاپ 10 میں شامل تھا۔
ناموں کی درجہ بندی پیدائش کے اندراج میں دیے گئے ناموں کے عین مطابق اسپیلنگ استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی، یعنی مختلف اسپیلنگ والے ایک جیسے ناموں کو الگ سے شمار کیا گیا۔
پولیس کو راستے سے ہٹانا ہمارے لیے مسئلہ نہیں ، لڑنا نہیں بلوچستان کے مسائل حل چاہتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ محمد کے تین مختلف اسپیلنگ نے 2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کے ناموں کی فہرست بنائی۔Muhammad لڑکوں کے نام کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ Mohammed نام 21ویں اور Mohammad نام 53ویں نمبر پر آیا۔
مزید :