اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی،حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے،شفقت محمود
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی،حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
فتح جنگ(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے فوری حل کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے ایک بے مثال اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے قطر میں مقیم ایک اوورسیز پاکستانی کا قیمتی پلاٹ بدنام زمانہ قبضہ گروپ سے بازیاب کرا لیا۔ فتح جنگ میں کی گئی جہاں مبینہ طور پر آدم خان نامی شخص نے کئی برسوں سے عوام کی زمینوں پر غیرقانونی قبضے جما رکھے تھے
اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق آدم خان فتح جنگ میں قبضہ مافیا کا مرکزی کردار تصور کیا جاتا تھا، اور اُس کے خلاف عوام کھل کر بات کرنے سے بھی کتراتے تھے۔چوہدری شفقت محمود نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی رہنمائی میں بھرپور عزم، دلیری اور قانونی عملداری کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی اس دوران آدم خان کے تین بیٹوں نے مزاحمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کر لیا۔ حالات کی سنگینی دیکھ کر خود آدم خان موقع سے فرار ہو گیا۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس سے قبل آدم خان ایک مقامی وکیل پر بھی قاتلانہ حملہ کر چکا ہے، جس کی ایف آئی آر بھی درج ہے، لیکن اس کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسے کبھی کھل کر قانون کا سامنا نہ کرنا پڑا۔ چوہدری شفقت محمود کی یہ کارروائی اس لیے بھی غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے کہ اس نے علاقے کے عوام کے دلوں میں بیٹھے خوف کو ختم کر دیا۔ آدم خان کی اجارہ داری اور دھونس کے خلاف پہلی بار کوئی سرکاری اقدام اس شدت سے کیا گیا ہے۔قطر میں مقیم متاثرہ اوورسیز پاکستانی شہری نے چوہدری شفقت محمود کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اپنی آبائی زمین پر قبضے کے خلاف فریاد کرتا آ رہا تھا
لیکن اب اسے انصاف ملا ہے اور وہ خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔ اس نے حکومت پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور ضلعی انتظامیہ اٹک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی پکار کو سنا اور انصاف فراہم کیا۔چوہدری شفقت محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اوورسیز پاکستانی ہمارے قومی ہیرو ہیں، وہ اپنے خون پسینے کی کمائی وطن عزیز کو بھجواتے ہیں اور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کسی بھی قبضہ گروپ کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے
اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چوہدری شفقت محمود کی اس دلیرانہ کارروائی کے بعد نہ صرف آدم خان جیسے بااثر قبضہ گروہ کی دہشت کا خاتمہ ہوا بلکہ علاقے کے عام شہریوں نے بھی اپنے مسائل چوہدری شفقت محمود کے پاس لے جانا شروع کر دیے، جو مقامی سطح پر ایک خوش آئند تبدیلی کا مظہر ہے۔علاقے کے بزرگوں، سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی نے بھی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے چوہدری شفقت محمود کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو مکمل طور پر قبضہ مافیا سے پاک کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ ریڑھی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھ! تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مسلسل ایکشن، فتح جنگ کی سڑکیں مافیا سے پاک فتح جنگ،تحصیلدار شفقت محمود کی ریڑھی مافیا کیخلاف کارروائی، تجاوزات ختم، سامان ضبط شفقت محمود نے پہلی مرتبہ قبضہ مافیا، لینڈ مافیا ، تجاوزات مافیا، ناجائز منافع خوروں اور غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالی فتح جنگ میں غیر معیاری خوراک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پنجاب میں مفت وائی فائی کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا، کون سے نئے علاقے شامل؟ جہلم، چکوال: بارش سے تباہی، شہریوں کی نقل مکانی، سیلابی ایمرجنسی نافذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود اوورسیز پاکستانی شفقت محمود کی کرتے ہوئے کے خلاف فتح جنگ
پڑھیں:
حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔