سابق بھارتی وزیراعظم کا پوتا گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
بنگلورو کی خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما پراجول ریوانا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے سزا کے تعین کے لیے فیصلہ ہفتہ کے روز سنانے کا اعلان کیا ہے۔
پراجول ریوانا، جو سابق بھارتی وزیراعظم دیوے گوڑا کے پوتے ہیں، ان پر ان کے خاندانی فارم ہاؤس میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ نے 2021 سے مسلسل زیادتی اور خاموش رہنے کے لیے ویڈیوز کے ذریعے دھمکانے کا الزام لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار
اس مقدمے کی سماعت رواں ماہ 18 جولائی کو مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد 30 جولائی کو فیصلے کو بعض وضاحتوں کی بنیاد پر مؤخر کر دیا گیا۔ مقدمے کے دوران عدالت نے ریوانا اور تمام 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔
راجول ریوانا کو 31 مئی 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور ان پر ریپ، ویوئرزم، مجرمانہ دھمکیاں دینے اور قابل اعتراض ویڈیوز کے غیرقانونی پھیلاؤ سے متعلق مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر 5 برس تک زیادتی کرتا رہا، خاتون کا دعویٰ
راجول ریوانا پر 2024 میں مزید 3 فوجداری مقدمات بھی درج کیے گئے تھے، جب سوشل میڈیا پر 2 ہزار سے زائد فحش ویڈیوز سامنے آئیں، جن میں مبینہ طور پر کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ریکارڈنگ موجود تھی۔
ایک مقدمے میں ان پر حسن ضلع پنچایت کی سابق رکن، جن کی عمر 44 سال ہے، کے ساتھ بارہا زیادتی کا الزام ہے۔ ایک اور مقدمے میں میسور کی ایک بزرگ خاتون، جو گھریلو ملازمہ تھیں، کے ساتھ زیادتی کا الزام شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری بھارتی افواج کی زیر حراست خواتین سے زیادتی کا نوٹس لے، مشعال ملک
تیسرا مقدمہ 12 جون کو بنگلورو میں درج کیا گیا، جس میں ان پر ایک خاتون کو ویڈیو کال کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کرنے، پیچھا کرنے، مجرمانہ دھمکیاں دینے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پراجول ریوانا 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک کی حسن نشست پر اپنی کامیابی برقرار رکھنے میں ناکام رہے تھے، اور ان پر مقدمات درج ہونے کے بعد جے ڈی ایس پارٹی کی جانب سے ان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پراجول ریوانا جنسی زیادتی خصوصی عدالت سابق بھارتی وزیراعظم سابق رکن لوک سبھا گھریلو ملازمہ مجرم قرار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پراجول ریوانا جنسی زیادتی خصوصی عدالت سابق بھارتی وزیراعظم سابق رکن لوک سبھا گھریلو ملازمہ سابق بھارتی وزیراعظم گھریلو ملازمہ پراجول ریوانا زیادتی کا کا الزام کے ساتھ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔