Islam Times:
2026-07-24@03:03:52 GMT

وفاقی حکومت کی دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

وفاقی حکومت کی دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بری فوج کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ہزار 165 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں سال بری فوج کے لیے ایک ہزار9ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بری فوج کے اخراجات کا نظر ثانی اخراجات کا تخمیہ ایک ہزار 58 ارب روپے لگایا گیا۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے لیے آئندہ مالی سال میں 520 ارب 74 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال پاک فضائیہ کے لیے 451 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاک بحریہ کے لیے آئندہ مالی سال 265 ارب 97کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال پاک بحریہ کے لیے 230 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال بحریہ کے نظرثانی شدہ اخراجات 238 ارب روپے سے بڑھ جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب روپے مختص کیے گئے مختص کرنے کی تجویز کہ رواں مالی سال آئندہ مالی سال کہا کہ رواں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ