آمدنی لاکھوں کی، مسائل ویسے ہی: اپر مڈل کلاس کے ایک گھر کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اپر مڈل کلاس بھی مہنگائی کے طوفان سے بے حال ہے ایک خاندان کی کہانی، جن کی ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ہونے کے باوجود ضروریات زندگی پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ملک میں مہنگائی نے صرف نچلے طبقات ہی کو نہیں بلکہ اپر مڈل کلاس کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ کراچی کے پوش علاقے سے تعلق رکھنے والے عامر اور ان کی اہلیہ ماروی عامر نے ایک نیوز پروگرام میں اپنی زندگی کے مالی حالات کُھل کر بیان کیے۔
ماروی عامر کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بنیادی کفیل ہیں جبکہ وہ خود بھی آن لائن کام کرکے کچھ آمدنی حاصل کر لیتی ہیں، جس کے باعث دونوں کی ماہانہ کل آمدنی تقریباً 4 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
تاہم اتنی آمدنی کے باوجود بھی ان کے اخراجات نے مالی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ کچن کا خرچہ گوشت اور سبزیوں سمیت 80 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔ بچوں کی اسکول فیس، ٹرانسپورٹ اور دیگر تعلیمی اخراجات 1 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ ہو چکے ہیں۔ گھر کے کام کے لیے دو ملازماؤں کی تنخواہ 20 ہزار روپے بنتی ہے۔
گھر کے سربراہ عامر نے بتایا کہ بجلی کا بل 50 ہزار، گیس اور پانی کا بل 7 ہزار روپے تک آ رہا ہے، جبکہ ڈرائیور کی تنخواہ 30 ہزار روپے ہے۔ گھر اور گاڑی کی مرمت جیسے اضافی اخراجات الگ ہیں۔
عامر کے مطابق آنے والے بجٹ میں اخراجات مزید بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے آمدنی بڑھے یا نہ بڑھے، مالی دباؤ میں اضافہ طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا کہ اگلا سال مزید مشکلات لا سکتا ہے۔
یہ کہانی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ آج کے معاشی حالات نے اپر مڈل کلاس کو بھی ایسے مسائل سے دوچار کر دیا ہے جو ماضی میں صرف نچلے طبقات کا حصہ سمجھے جاتے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار روپے
پڑھیں:
پنجاب میں کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی راہ ہموار، قانون سازی شروع
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور قانونی فریم ورک یکساں بنائے جائیں گے۔ سہولیات سے بھرپور سستے رہائشی مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابلِ استطاعت رہائشی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سہولیات سے بھرپور سستے رہائشی مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور قانونی فریم ورک کو یکساں کیا جائے گا تاکہ سرکاری اور نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نئے قوانین کے تحت تمام ہاؤسنگ سکیموں کو سماجی ذمہ داری کے تحت کچھ فیصد علاقے کو سستے اور قابلِ استطاعت گھروں کے لیے مختص کرنا ہوگا۔
یہ قانون سازی اور قانونی فریم ورک مکمل کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
نئے قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا، پھاٹا اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر ہوگا تاکہ عوام کو سستے اور معیاری رہائش کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
Post Views: 3