نسیم، عامر اور علی رضا دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے نظر انداز، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ںسیم شاہ، عامر جمال اور علی رضا کو دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف دوروں سے نظر انداز کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے گا جبکہ نوجوان بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کیلئے آئی اسپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے۔
فاسٹ بولر علی رضا کو فلڈ لائٹس میں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس کیلئے انکا علاج کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: حارث کے بعد روحیل! رضوان کی مشکلات میں مزید اضافہ
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور ویسٹ انڈیز علی رضا
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
کراچی:ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔
قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جب کہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔
دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔