کراچی:

صنعتی شعبے نے سندھ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 42 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ یہ تجویز سندھ کی معیشت، روزگار کی فراہمی اور صنعتی ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ حکومت کو معیشت کی اصل صورتحال اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد سے زیادہ نہیں تو کم از کم اجرت میں اتنا زیادہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کم از کم اجرت 37 سے 40 ہزار روپے کے درمیان ہے اور اگر سندھ نے 42 ہزار روپے کی حد مقرر کی تو یہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہوگی، اس صورتحال میں سرمایہ کاری سندھ سے دیگر صوبوں کی طرف منتقل ہونے کا خدشہ ہے اور روزگار کے مواقع بھی متاثر ہوں گے۔

جنید نقی نے واضح کیا کہ آج بھی جب کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ہے تو ایک مزدور پر مجموعی خرچ 61 ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس تفصیل میں 37 ہزار روپے بنیادی تنخواہ کے علاوہ 4,500 روپے ای او بی آئی اور سیسی کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ اسی طرح سالانہ ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر 3,100 روپے بونس، ایک ماہ کی گریجویٹی کی مد میں 3,100 روپے، سالانہ چھٹیوں کی ادائیگی کے طور پر 1,500 روپے، اوور ٹائم کی مد میں (25 گھنٹے ماہانہ کے حساب سے) 8,000 روپے اور دیگر مراعات کی مد میں 3,800 روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ یوں ایک مزدور پر ماہانہ مجموعی خرچ تقریباً 61,000 روپے بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اوور ٹائم بڑھا کر 48 گھنٹے کر دیا جائے تو یہ خرچ 69 ہزار روپے سے تجاوز کر جاتا ہے جو سندھ میں صنعتوں کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں غیر مسابقتی بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال سندھ کے صنعتکاروں کو نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ انہیں شدید کاروباری دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ سیسی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹس کے مطابق سندھ میں 80 فیصد صنعتیں اس قانون پر عمل نہیں کر رہیں۔ مزدوروں کی ایک بڑی تعداد غیر رسمی شعبے میں کام کر رہی ہے جہاں انہیں اوور ٹائم، چھٹیاں یا دیگر مراعات حاصل نہیں۔ اکثر مزدوروں کو 10 گھنٹے روزانہ کام کے باوجود 30 ہزار روپے سے بھی کم تنخواہ دی جاتی ہے۔ یہ فرق نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ شہری علاقوں میں بے چینی اور بدامنی کا سبب بھی بن رہا ہے۔

جنید نقی نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق غیر رسمی طور پر جو ادارے مزدوروں کو کم اجرت دے رہے ہیں ان کی وجہ سے قانونی طور پر پوری تنخواہ ادا کرنے والے اداروں کے درمیان مسابقت میں واضح فرق پیدا ہو رہا ہے اسی طرح اجرت میں کمی سے مزدوروں میں بھی احساس محرومی کا احساس جنم لے رہا ہے جس سے بد امنی اور غیر متوقع صورتحال کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب جو ادارے قانونی طور پر تنخواہیں ادا کر رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

کاٹی کے صدر نے کہا کہ یونینز کو منظم طور پر کمزور کیے جانے کی وجہ سے 90 فیصد مزدور اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ جب تک لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہوتا، اجرت بڑھانے کا فیصلہ محض کاغذی کارروائی ہی رہے گا جس کا فائدہ صرف چند غیر رسمی اداروں کو ہوگا جو پہلے ہی قانون سے بچ کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ میں لیبر لاگت میں بے تحاشا اضافے کے سبب صنعتیں دیگر صوبوں کا رخ کرسکتی ہیں جہاں مزدوری کے اخراجات کم اور بنیادی سہولیات بہتر ہیں۔ اس عمل سے سندھ کی معیشت کمزور ہو گی، روزگار کے مواقع کم ہوں گے اور صوبے کے مالی وسائل پر دباؤ بڑھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہزار روپے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں  بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات

اسلام آباد:

5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 2020ـ21 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔ 2021ـ22 میں 2کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 382 روپے خرچ ہوئے۔

اسی طرح 2022ـ23 میں 2 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 833 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔ 2023ـ24 میں 3 کروڑ 76 لاکھ 93 ہزار 235 روپے خرچ ہوئے جب کہ 2024ـ25 میں 3 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 623 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔

5 برس میں کل 13 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 472 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، گندم کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز
  • ایم ڈی کیٹ فیس میں 1 ہزار کا اضافہ، پی ایم ڈی سی کو ٹیسٹ سے 3 ارب آمدنی کا امکان
  • سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی
  • پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز
  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور
  • پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج پر 1 کروڑ روپے جرمانہ تجویز
  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور ،اب کتنی تنخواہ ملے گی، تفصیلات سب نیوز پر
  • پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات
  • پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں  بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات
  • پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز