سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 2 روز سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 354665 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 258 روپے اضافے کے بعد 304068 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278739 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 03 ڈالر اضافے کے بعد 3330 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ 16 جون کو سونے کی قیمت 700 روپے تنزلی، 17 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے اور 19 جون سونے کی قیمت میں 460 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت فی تولہ سونا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں فی تولہ کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔