اربوں روپے سے بنائی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھتیں بارش کے بعد ٹپکنے لگیں۔
اسلام آباد میں بارش کے بعد ہائیکورٹ بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا، پانی گرنے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ پر اربوں روپے خرچ ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔