جنگوں میں جنسی تشدد بنیادی حقوق کی شرمناک خلاف ورزی، وولکر ترک
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اور بالخصوص مسلح تنازعات کا شکار علاقوں میں صںفی بنیاد پر تشدد بڑھ رہا ہے جو جنگ میں شہریوں کو تحفظ دینے کے بنیادی اصولوں کی شرمناک خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔
ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے تنازعات کی روک تھام اور انہیں حل کرنے میں خواتین کے اہم کردار کی توثیق کی تھی۔
اس میں جنگ اور متعلقہ حالات میں جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کا احتساب یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تھا۔تب سے دیگر قراردادوں کے ذریعے ان اصولوں کو مزید تقویت ملی اور اقوام متحدہ کے اداروں اور ان کے شراکت داروں نے ان پر عملدرآمد کے لیے کام کیا۔
(جاری ہے)
اگرچہ اس کام کے نتیجے میں جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کا محاسبہ بھی ہوا لیکن صنفی بنیاد پر تشدد کم ہونے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے۔
جنسی تشدد بطور جنگی ہتھکنڈہاقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے جمہوریہ کانگو، اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں، ہیٹی، سوڈان، یوکرین اور جنگ سے متاثرہ بہت سے دیگر علاقوں میں جنسی تشدد کے ہولناک واقعات کی تفصیل جمع کی ہے۔
ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ مسلح تنازعات میں فوجیوں یا جنگجوؤں کو خواتین پر جنسی تشدد کے لیے اکسایا جاتا ہے یا اس کا حکم دیا جاتا ہے۔
عام طور پر اس تشدد سے جنگی ہتھیار کا کام لیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو دہشت زدہ کیا جا سکے اور وہ علاقہ چھوڑ دیں۔ یہ ہتھکنڈہ ایسی خواتین کو خاموش کرانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو جنگ کے خلاف بات کرتی اور امن چاہتی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ وسائل کی کمی امدادی اور انسانی حقوق کے اداروں کے کام کو متاثر کر رہی ہے جس سے دوران جنگ جنسی تشدد کی متاثرہ خواتین اور لڑکیوں کو ضروری طبی و نفسیاتی مدد کی فراہمی میں مشکلات حائل ہیں۔
ہائی کمشنر کا کہنا ہےکہ ان خدمات کی فراہمی میں ناکامی سے متاثرین پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور خواتین اور لڑکیاں تنہا، معتوب اور زخم خوردہ رہ جائیں گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہائی کمشنر
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیل ہاکنز نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روابط کو گہرا کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت پنجاب سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک سمیت ایکوا کلچر اور فشریز میں تعاون کی پالیسی پر دونوں ممالک کاربند ہیں۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ سے آسٹریلیا کو فشریز کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ جولائی میں آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے زرعی روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سے ہزاروں پاکستانی آسٹریلیا میں ترقی کے مواقع حاصل کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب آسٹریلیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں مکمل طور پر شریک ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی، اقلیتوں کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمے، اور شہروں کی خوبصورتی کی بحالی سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔
نیل ہاکنز نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا قابلِ اعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز آسٹریلیا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف