ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایشیائی ترقیاتی بینک خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کےلیے پاکستان کو مجموعی طور پر 35کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام ٹو) کے تحت 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اس معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے جبکہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون کے پروجیکٹ معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ حکومت پاکستان کے خواتین کی معاشی بااختیاری کے پختہ عزم کا مظہر ہےاس پروگرام کے ذریعے خواتین کو مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی، کاروباری مواقع میں وسعت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق جو ملک میں جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگاسب پروگرام ٹو پہلے مرحلے میں کی گئی بنیادی پالیسی اصلاحات پر استوار ہے اورچار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں خواتین کی مالی شمولیت کے لیے موزوں پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل ،خواتین کے لیے مالی وسائل کی دستیابی میں اضافہ، خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا، مالیاتی شعبے میں مساوی اور جامع کام کے مواقع کی ترویج شامل ہیں۔
اس منصوبے کے تحت 350 ملین ڈالر کی مالیاتی معاونت میں 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض اور 50 ملین ڈالر فنانشل انٹرمیڈیئری لون شامل ہے۔
یہ فنڈنگ پاکستان کے لیے ایک جامع، مضبوط اور پائیدار معیشت کی تشکیل کی جانب ایک بڑا قدم ہے اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر دستخط حکومت پاکستان کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ خواتین کو قومی معیشت کا فعال حصہ بنایا جائے۔
یہ پروگرام خواتین کو مالی وسائل تک مؤثر رسائی فراہم کرے گا، ان کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گااس اقدام سے نہ صرف خواتین کی معاشی خودمختاری کو تقویت ملے گی بلکہ ایک زیادہ جامع، مساوی اور خوشحال مستقبل کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت پاکستان خواتین کی ملین ڈالر معاہدے پر کی جانب
پڑھیں:
عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار
میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان سے ملاقات کے دوران انہیں قابلِ اعتراض انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز صدارتی محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب شین بام اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان کے قریب آ کر کندھے پر بازو رکھتا ہے اور کمر اور سینے کو چھوتا ہے جبکہ بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کر کے اس شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔
رپورٹس کے مطابق وہ شخص منشیات یا شراب کے زیرِ اثر لگ رہا تھا۔ تاہم، صدر شین بام نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس شخص سے مہذب انداز میں گفتگو کی، تصویر کھنچوانے پر رضامندی ظاہر کی اور جاتے ہوئے اس کی پشت تھپتھپائی۔
واقعے کے بعد وزارتِ خواتین اور دیگر سرکاری حکام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ وزیر ستلالی ہرنانڈیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ "ہم صدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ایسے مردانہ رویّے جو خواتین کی ذاتی جگہ پر ناپسندیدہ مداخلت کو معمول بناتے ہیں، ان کا خاتمہ ضروری ہے۔"
یہ واقعہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی (یو این ویمن) کے مطابق، میکسیکو میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جنسی ہراسانی کا سامنا کر چکی ہیں۔